سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق56 سالہ ایس رام جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا حسن نگر لنگر حوض علاقہ میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں آگے جانے والی کار کا ڈور اچانک کھل گیا اور اس کار کے دروازے سے ٹکراکر یہ شخص نیچے سڑک پر گرپڑا اور پیچھے سے آنے والی آر ٹی سی بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 61 سالہ شخص پدما نابھا ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو ہستنا پورم علاقہ میں رہتا تھا 13ستمبر کو یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو ایک موٹر سیکل سے ٹکرا گیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق57 سالہ برہما جو پیشہ سے کری پوائنٹ تاجر کل وہ موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 54 سالہ نریش کمار جو پیشہ سے تاجر گزشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اس حادثہ میں شدید زخمی نریش کمار کل رات فوت ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 45 سالہ سندیپ گوڑ جو کوکا پیٹ لیبر کیمپ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے 8 ستمبر کو گوڑ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔