سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

   

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 32 سالہ محمد اسلم جو سعیدآباد ، آئی ایس سدن علاقہ کے ساکن اسماعیل کا بیٹا تھا ۔ 25 ڈسمبر کی رات دیر گئے جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں اسلم ایک موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ شدید زخمی حالت میں اسلم کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 19 سالہ فیضان علی احمد جو عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن ظہور علی احمد کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا کل رات گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 19 سالہ سید الطاف جو سید رفیق کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا 28 ڈسمبر کی رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل کار کی زد میں آگئی اور الطاف شدید زخمی ہوگیا ۔ اس لڑکے کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 57 سالہ شیخ فاروق جو بدویل کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اگریکلچر یونیورسٹی کے اے آر آئی فام کسان ورک میں کام کرتا تھا ۔ 23 ڈسمبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں