سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

   


حیدرآباد ۔ 11 نومبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 68 سالہ بدر الدین فوت ہوگئے۔ بدر الدین کاپرا علاقہ کا ساکن تھا جو 4 نومبر موٹر سائیکل پر جواہر نگر علاقہ سے گذرہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں شدید زخمی بدر الدین کل فوت ہوگیا۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 25 سالہ وینکٹ راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم ہائی ٹیک سٹی علاقہ میں کام کرتا اور بدویل علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات یہ شخص مائیلادیوپلی حدود میں پیش آئے حادثہ میں لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ انجنیلو جو پیشہ سے خانگی ملازم بی این ریڈی نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات تقریباً 7 بجے وہ اپنے مکان سے نکلا اور ایل بی نگر حدود میں موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے کے سبب پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور، وائی ایس آر کالونی میں رہتا تھا۔ کل رات یہ شخص حیات نگر علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک بلیٹ گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع