سڑک حادثات میں 3 افراد فوت

   

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 44 سالہ شیکھر جو بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ہاوز کیپنگ کا کام کرتا تھا ۔ کل یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 33 سالہ دنیش جو ودیا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے کار پینٹر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل 14 اکٹوبر کے دن موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 52 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے میستری تھا جل پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص مائلاردیوپلی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔