سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

یلاریڈی /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہونے کا واقعہ یلاریڈی کے میسن پلی علاقہ شیوار میں رات کو پیش آیا ۔ سب انسپکٹر مہیش کی تفصیلات کے مطابق منڈل سداشیونگر کے اڈلور یلاریڈی سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ نریش نے یلاریڈی منڈل کے شیوارپور علاقہ کو بیوی بچوں کے ساتھ مل کر آکر اس رات کو کچھ ضروری کام سے دوائیں لینے کی غرض اپنے نسبتی بھائی کے ساتھ بائیک پر یلاریڈی کو آرہے تھے کہ میسن پلی علاقہ شیوار میں گاڑی تیز رفتار رہنے سے بے قابوہوکر درخت سے ٹکرا گئی اور ہاتھ پاؤں شدید زخمی ہوکر کنارے کے کھیت میں جاگرے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی افراد خاندان نے نریش کو خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس حادثہ میں نسبتی بھائی اروند جزوی طور پر زخمی ہوا ۔ متوفی کی بیوی سوارہا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش کو مقامی سرکاری دواخانہ منتقل کیا متوفی کو دو لڑکیاں ہیں۔
شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر سے گئی خاتون لاپتہ
یلاریڈی /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گھر میں شوہر سے جھگڑا کرکے باہر چلے جانے والی خاتون لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق یلاریڈی مستقر کی پنالال کالونی سے تعلق رکھنے والی خاتون پدما پیر کے دن گھر سے نکل کر واپس نہ آئی جس سے افراد خاندان نے رشتہ داروں و اطراف و اکناف میں تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہ چلا ۔ شوہر سرینواس نے پولیس میں بیوی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر مہیش نے مقدمہ درج کرکے جامع طریقہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اگر یہ خاتون کسی کو کہیں نظر آئے تو اس فون 8712686160 پر اطلاع دینے کا مشورہ دیا ۔