سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

شمس آباد : شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں آج صبح ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایک تیز رفتار کار جو حیدرآباد سے شاد نگر کی جانب جارہی تھی کار میں سوار راکیش کمار 33 سالہ اور اسکی 26 سالہ بیوی سمالتا شامل تھے ۔ تیز رفتار کار قابو سے باہر ہوگئی اور ایک درخت سے ٹکراگئی۔