سڑک حادثہ میں زخمی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/6مئی، ( سیاست نیوز) بیٹے کے ساتھ سفر خاتون کی زندگی کا آخری سفر بن گیا ۔ لنگر حوض پولیس حدود میں یہ حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایک 55 سالہ خاتون چتراکلا شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئی ۔ یہ خاتون چیوڑلہ ضلع رنگاریڈی علاقہ کے ساکن ایلاریڈی کی بیوی تھی اور امیر پیٹ کے علاقہ میں واقع ایک ہوم میں آیا کا کام کرتی تھی۔ 2 مئی کو یہ خاتون موٹر سیکل پر اس کے بیٹے کے ساتھ جارہی تھی کہ موٹر سیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔