سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

   

یلاریڈی۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے علاقہ سنگوجی واڑی شیوار میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔ برہمناپلی سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ راجو بائیک پر سنگوجی واڑی شیوار میں موجود مندر کو درشن کرکے واپس بائیک پر روانہ ہورہا تھا کہ بائیک بے قابو ہوکر نیچے گرنے سے اس کے سر پر گہرا زخم لگا جس سے مقام حادثہ پر ہی یہ ہلاک ہوگیا۔ افرادِ خاندان والوں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے۔ نعش کو معائنہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا۔

گندھاری میں دیسی شراب ضبط
یلاریڈی ۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری حدود کے تانڈا میں ضلع محکمہ آبکاری ٹاسک فورس انسپکٹر سائنا کی زیرنگرانی محکمہ عملہ کے دھاوا کرتے 10 لیٹر دیسی شراب ضبط کیا اور 100 لیٹر گڑمبا کی بھٹی کو منہدم کردیا۔ نیناوت سوما کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ آبکاری عہدیداروں میں چندرا شیکھر روی سنگیا اور دوسرے موجود تھے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ دیسی شراب تیاری کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ ایسے افراد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔