سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔ سیف آباد حدود میں سڑک حادثہ میں 26 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ مہیش یادو ساکن یوسف گوڑہ کل موٹر سیکل پر جارہا تھاکہ خیریت آباد جنکشن پر تیز رفتار موٹر سیکل سے میٹرو پلر کو ٹکر دے کر زخمی ہوگیا ۔ اسے خانگی دواخانہ منتقل کیا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔