شادی

   

کورٹلہ /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب شفیق الرحمن مرحوم کے دو فرزندان کی شادی ہوئی ۔ واثق الرحمن جرنلسٹ کورٹلہ کا نکاح جناب محمد اخترمٹ پلی کی دختر سے مٹ پلی میں انجام پایا ۔ قاضی عبدالحمید نے خطبہ نکاح پڑھا جبکہ توفیق الرحمن کا نکاح جناب محمد رفیع کورٹلہ کی دختر سے مسجد بلال میں انجام پایا ۔ قاضی بلیغ الدین نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ عشائیہ روبی فنکشن ہال کورٹلہ میں منعقد ہوا ۔ اس تقریب میں ریاستی قائد بی آر ایس کلواکنٹلہ سنجے صدر بی آر ایس کورٹلہ ٹاون انجم انیل ڈاکٹر انوپ راؤ نائب صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ گڈہ مدی پون کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ محمد ریاض صدر اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی سید فہیم صدر پریس کلب ، ایم چندرا شیکھر نائب صدور پریس کلب کورٹلہ محمد عبدالسلیم فاروقی الیاس احمد خان جنرل سکریٹری ، انور صدیقی نامہ نگار راشٹریہ سہارا ، محکمہ ریونیو محکمہ بلدیہ بی آر ایس پارٹی کے قائدین کونسلروں کے علاوہ دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
شادی
دیگلور/3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قاضی سید ارشد پاشاہ(سابق نائب صدر بلدیہ بودھن) کے فرزند قاضی سید فیض اللہ حسینی ساکن شربتی کنال،بودھن کا عقد مسعود مرزا اسلم بیگ کی دختر عرشیہ بیگم ساکن راج بھون مقطعہ حیدرآباد کے ساتھ سہارا فنکشن ہال، بھولکپور ،مشیر آباد،حیدرآباد میں کل رات انجام پایا۔ خطبہ نکاح قاضی انکشاف نے دیا۔مہمانوں کا استقبال صدر قاضی سید انصارعلی ارمان (دیگلور )، محمد عبدالقدیر، سید محی اللہ شکیل ،سید نجیب اللہ، محی اللہ ببلو، مرزا اکبر بیگ اور محمد مولانا نے کیا۔محفل عقد میں سیاسی قائدین، معززین کی کثیر تعداد شریک تھی۔