شرابی بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

   

حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ دنڈیگل میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک شرابی بیٹے نے ماں کا قتل کردیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 40 سالہ مانیماں جو چرچ گاگلہ پور علاقہ کے ساکن شخص بالیا کی بیوی تھی ۔ کل اس کے بیٹے 19 سالہ ایس نرسمہا نے اس خاتون پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاتل بیٹا جہاں کام کرتا تھا اس کے مالک نے پولیس میں اطلاع دی ۔ ماں پر حملہ کرنے کے بعد اس درندہ صفت بیٹے نے مالک کو فون کرتے ہوئے مکان جلد آنے کی درخواست کی جیسے ہی یہ شخص دیگر مزدوروں کے ہمراہ نرسمہا کے مکان پہونچا تو اس کی والدہ شدید زخمی حالت میں تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔جس کے بعد اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔