شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے مشتبہ طور پرایک اور میزائل تجربہ کیا ہے جو بظاہر داغے جانے کے فوری بعد ہی فضا میں تباہ ہوگیا۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق، شمالی کوریا نے سونان کے علاقے سے ایک نامعلوم میزائل داغا۔ جاپانی میڈیا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل تھا۔اس ناکام تجربے سمیت شمالی کوریا رواں سال اب تک میزائلوں کے 10 تجربات کر چکا ہے۔مبصرین کے مطابق، تازہ تجربہ اصل میں ہوواسونگ 17 میزائل کا تھا۔اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نیوکلیئراور میزائل تجربات کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔