شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ شیخ شمیم نے خودکشی کرلی ۔ شمیم جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن محمد صادق کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار زائد جہیز کیلئے اذیت پہونچا رہے تھے اور یہ خاتون ان تکالیف سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔