شوہر سے جھگڑے پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ37 سالہ خاتون نیلماں جو وقارآباد ضلع سے تعلق رکھتی تھی اس خاتون کا کل رات شوہر سے جھگڑا ہوا ۔ جھگڑے کے بعد اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔