شوہر سے طلاق کے بعد خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) شوہر سے طلاق کے بعد تنہائی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ اے وشمیا نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق وشمیا ایل بی نگر کے ساکن انجایا کی بیٹی تھی۔ لڑکی کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور 2021 میں طلاق ہوگیا تھا۔ طلاق کے بعد خاتون والد کے گھر میں رہتی تھی۔ اس نے طلاق کے بعد تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر کل انتہائی اقدام کرلیا۔ ع
بائیک سے گرکر خاتون ہلاک
شمس آباد 27 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد میں کل شام ایک خاتون بائیک سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس کے مطابق سریکانت اس کی ماں راجما 50 سالہ ساکن محبوب نگر کے ساتھ بائیک پر حیدرآباد جارہا تھا کہ شمس آباد کے قریب راجما کو چکر آگئی اور وہ بائیک سے نیچے گر گئی جس کو فوراً دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکی۔