شوہر کی دھمکی پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) شوہر کی جانب سے طلاق دینے کی دھمکی بیوی کی خودکشی کا سبب بن گئی۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ سنیتا نے خودکشی کرلی۔ سنیتا کنڈا پور علاقہ کے ساکن سریدھر کی بیوی تھی۔ دس دن قبل یہ خاندان چندا نگر سے کنڈا پور منتقل ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنیتا کو شوہر اور ساس کی جانب سے زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا سامنا تھا۔ سال2016 میں ان کی شادی ہوئی تھی ۔ سال 2017 میں سنیتا نے بیٹی کو جنم دیا تھا اور سال 2019 میں اس خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ اس خاتون کو کافی عرصہ سے ہراساں کیا جارہا تھا۔ تاہم چند روز قبل اس کے شوہر نے طلاق کی دھمکی دی جس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔A