شوہر کی ہراسانی پر خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مسلسل ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خود سوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ڈی امیشا کی شادی ڈی سریش سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی شوہر اور سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کیلئے اسے ہراساں کررہے تھے۔ شوہر کے اس رویہ سے تنگ آکر امیشا نے 23 جولائی کو اپنے سسرالی مکان میں خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی تھی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گئی تھی اور اسے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ وہ آج دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس رائے درگم نے اس سلسلہ میں شوہر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔