شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانیوں اور اذیت رسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ آصف نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ کویتا جو آصف نگر علاقہ کے ساکن کشٹیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا کویتا کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ۔ اس خاتون کا شوہر کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ آصف نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔