شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔16 مئی (سیاست نیوز) شوہر کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آ کر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ سلیمان نگر راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ خاتون شاہدہ بیگم نے خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق شاہدہ بیگم کی شادی 9 سال قبل یونس خاں سے ہوئی تھی، جن کے 4 بچے ہیں۔ شاہدہ بیگم کے رشتہ داروں نے بتایا کہ کل ان سے بذریعہ فون بات ہوئی تھی۔ سابق میں بھی شاہدہ بیگم کو شوہر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا اور اس خاتون کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر کی جانب سے اذیتیں پہنچائی جاتی تھیں۔ متوفی خاتون کے بھائی نے شبہ ظاہر کیا ہیکہ ان کی بہن کا قتل کردیا گیا اور موت کو خودکشی ظاہر کیا جارہا ہے۔ راجندر نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔