شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/26 مارچ، ( سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ جوتی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ جوتی شیو رام پلی علاقہ کے ساکن سریکانت کی بیوی تھی۔ 15 سال قبل جوتی کی شادی رمیش سے ہوئی تھی۔ رمیش سے علحدگی کے بعد جوتی نے سریکانت سے شادی کی تھی۔ جوتی جب حاملہ ہوئی تو اس وقت سے اس خاتون کو شوہر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا۔ اس خاتون پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اس کے سات ماہ کے حمل کو ابارشن کروایا گیا جس کے بعد جوتی نے سریکانت کا گھر چھوڑ دیا اور علحدہ رہتی تھی۔ سریکانت نے جوتی کا پتہ حاصل کیا اور اس مقام پر پہنچ کر اسے ہراساں کررہا تھا۔ اس بات سے دلبرداشتہ جوتی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع