شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد۔/20 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ اپل میں ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا ۔ اپل پولیس ذرائع کے مطابق کل رات کارمیکا نگر علاقہ میں یہ واردات پیش آئی جہاں دیپک کمار نے اس کی بیوی 32 سالہ دیویا کا قتل کردیا۔ تیز دھار ہتھیار سے بیوی پر وار کرتے ہوئے دیپک نے دیویا کا گلہ کاٹ دیا۔ قتل کی اطلاع کے ساتھ ہی موقع واردات پر پہنچنے والی اپل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر دیپک کمار کو گرفتار کرلیا اور دیویا کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد اپل پولیس ذرائع نے بتایا کہ دیپک کمار دیویا کے کردار پر شبہ کرتا تھا اور قتل کی وجہ بھی شبہ ہی ظاہر کی جارہی ہے۔ع