شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 26 اکٹوبر کو ڈیویژن کے تحت آنے والے مختلف برقی فیڈرس جیسے فلک نما یو جی سی ، فلک نما پیالیس ، فاروق نگر ، وٹے پلی ، علی آباد ، درگاہ حضرت گنٹال شاہ ؒ ، فاطمہ نگر ، اے جی کالونی ، غازی بنڈہ ، کمیلہ ، جناپریہ اے بی سی اور حیدر گوڑہ کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 9 تا 10 بجے دن فلک نما یو جی سی ، فلک نما پیالیس ، فاروق نگر ، وٹے پلی ، علی آباد ، درگاہ حضرت گنٹال شاہ ؒ فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے چشمہ ، وٹے پلی ، مسکین ہوٹل ، المدینہ ہوٹل ، فلک نما ، فاروق نگر ، مسجد غفوریہ ، ناگل بنڈہ ، وٹے پلی ، نائس ہوٹل ، درگاہ حضرت گنٹال شاہ ؒ ، محمدیہ کالونی ، حبیب نگر کالونی اور روشن کالونی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح فاطمہ نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے فاطمہ نگر ، ہینڈی کیاپ کالونی اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 9 تا 11 بجے دن ، جب کہ صبح 10 تا ایک بجے دن اے جی کالونی برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے سنجیونی ہلز اور نلندہ نگر ، غازی بنڈہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے ممتا نرسنگ ہوم ، مصری گنج ، مسجد پیارو میاں ، چراغ علی نالہ ، معین پورہ ، کے ایم خاں ، کمہارواڑی اور غازی بنڈہ علاقوں میں صبح 11 تا ایک بجے دن ، کمیلہ فیڈر کے تحت دوپہر ایک تا 2 بجے دن کمیلہ ، کاماٹی پورہ ، بہادر پورہ ، دودھ باولی ، ملڑ کی تعلیم ، جناپریہ اے بی سی فیڈر کے تحت کیشو نگر ، کرشنا نگر ، شیوا نگر ، مور سوپر مارکٹ ، گماس کنڈہ کالونی علاقوں میں دوپہر 2 تا 4 بجے دن اور حیدر گوڑہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے نلندہ نگر ، لوٹس اسکول ، پلیسنٹ پارک ، نیوفرینڈس کالونی اور دیگر قریبی علاقوں میں دوپہر 2 تا 5 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔