صفائی کا خیال رکھنے آرمور میونسپل نائب چیرمین کی اپیل

   

آرمور۔آرمور میونسپل نائب چیرمین شیخ منو کے وارڈ نمبر20 میں عید الاضحی کے موقع پر صاف صفائی کے علاوہ وارڈ کی عوام میں کچرے دان کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس موقع پر نائب چیرمین شیخ منونے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کچرے کو باہر گلیوں اور سڑکوں پر نہ پھینکیں کچرے دان میں جمع کریں اورمیونسپل کی گاڑیوں میں ڈالیں صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ وبائی امراض موسمی بیماریوں سے حفاظت ہو اس موقع پر شیخ ارشد اور میونسپل عہدیدار موجود تھے۔