عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

   

فارمس کی اجرائی ، سنٹر انچارجس سے خصوصی توجہ دینے کی خواہش
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات کے فارم جلد از جلد حاصل کرلیں ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابی بیاض جاری ہوں گے ۔ سنٹرز کے ذمہ دار اصحاب جو فارم امتحانات حاصل کرچکے ہیں وہ خانہ پری کے بعد جلد از جلد دفتر پر داخل کردیں ۔ جون 1994 سے قائم عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سال میں دو مرتبہ امتحانات منعقد کررہا ہے اردو تعلیم کو عام کرنے اور ابتدائی تعلیم سکھانے ایسی آسان کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں اردو ، انگلش ، تلگو اور ہندی میں الفاظ ہیں ۔ اس کے علاوہ تعلیم کو جاری رکھنے انشا کامیاب ہونے کے بعد راست اردو ماہر پھر اردو عالم ، اور اردو فاضل کر کے بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی ، امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات میں ایسے طلباء وطالبات شریک امتحان ہوسکتے ہیں جنہوں نے سنٹرز کے ذریعہ تعلیم حاصل کی اور کسی وجہ سے فارم داخل نہ کرسکے ہوں تو اپنے سنٹر پر درخواست دے کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ ٹرسٹ کی مساعی سے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے ۔ انچارج ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن سے تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ فون 8367043856 ۔ 24744180 ext.225 ۔ 24744114 روزانہ دفتر سیاست پر صبح 11 تا 5 بجے ربط قائم کریں ۔