عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

   

نئے سنٹرس کے لیے درخواستیں مطلوب ، بلا قیمت کتب کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( راست ) : انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ مزید جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحان 28 اگست 2022 اتوار کو منعقد ہوں گے ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن راست یا فون نمبرات 040-24744180 Ext.225 ، 8367043856 پر ربط قائم کریں ۔۔