عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کے نتائج و اسناد کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات منعقدہ 28 جولائی 2019 کے نتائج و اسناد شہر و اضلاع کے تمام مراکز کے علاوہ پڑوسی ریاستوں کو روانہ کردئیے گئے ہیں ۔ امیدوار اپنے اپنے مرکز سے سرٹیفیکٹس حاصل کرسکتے ہیں ۔ جنوری 2020 میں ہونے والے امتحانات کی تیاری کیلئے مفت کتابیں اور شرکت فارم امتحان کی اجرائی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کیلئے 040-24744108 ۔ 24603666 (Ext.225) پر ربط کریں ۔۔