عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات ،فارمس کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب محمد حبیب الرحمن انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام اردو تعلیم کو نئی نسل میں آراستہ کرنے ادارہ ادبیات اردو کے تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء جس کے امتحانات جنوری 2020ء کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوں گے جن کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ 46312 فارم کی اجرائی ایسے اصحاب جو فروغ اردو کیلئے سنٹر قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں انگلش میڈیم میں زیرتعلیم طلبہ ہیں اور ٹیلرنگ سنٹر کے طالبات و خواتین جو اردو لکھنے پڑھنے سے واقف نہیں ہیں، سنٹر کے ذمہ دار اصحاب، ٹیچرز، اساتذہ بالمشافہ دفتر سیاست سے رجوع ہوسکتے ہیں، جنہیں رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا۔ ٹرسٹ کی جانب سے مفت کتابیں دی جائیں گی۔ بلامعاوضہ امتحان لیا جائے گا۔ کامیابی پر سند دی جائے گی۔ انشاء کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے امتحان ماہر میں نصف فیس ادا کرکے امتحان میں شریک ہونا ہوگا۔ ایسے ادارے جو عربی کے جزوقتی و ہمہ وقتی کام کرتے ہیں وہ بھی مرکز کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کرکے کتابیں اور فارم حاصل کرلیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-24744114 (EXT-225) ، 8367043856 پر ربط کریں۔