مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب پیش آئے خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 18 سالہ محمد چاند جو پیشہ سے ٹیلر تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن نظام الدین کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے سمرین بیگم سے اپنی پسند کی شادی کی تھی اور اس کی 4 ماہ کی لڑکی بھی ہے ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 39 سالہ شیخ فصیح الدین جو پیشہ سے خانگی ملازم سبھاش پور علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے شدید مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔