مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب پیش آئے خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد فوت ہوگئے۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 21 سالہ راکیش کمار شاہ جو پیشہ سے خانگی ملازم سورارم علاقہ کا ساکن تھا جس کا آبائی مقام دہلی بتایا گیا ہے۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلیا۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 55 سالہ نرسمہا جو پرنس نگر علاقہ کا ساکن پیشہ سے مارکٹنگ کا کاروبار کرتا تھا۔ اس شخص کو کاروبار میں نقصان کے سبب شدید مالی پریشانی کا سامنا تھا جس نے 6 ستمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔