مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ دبیر پورہ اور حیات نگر حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلئے۔ دبیر پورہ پولیس کے مطابق 26 سالہ پدایا جو دبیر پورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر آج صبح پھانسی لے کر خودکشی کرلیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ شنکر جو پیشہ سے ڈرائیور ٹٹی انارم عبداللہ پور میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں سے پریشان تھا اور مالی پریشانیاں بھی اس شخص کو پریشان کر رہی تھیں جس سے تنگ آکر اس نے آج خودکشی کرلیا ۔