مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ٹپہ چبوترا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 48 سالہ سید معین الدین نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ معین الدین پیشہ سے آٹو ڈرائیور نے جو یوسف نگر ٹپہ چبوترا علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس میںدرج شکایت سید معین کے فرزند سید محسن کے مطابق کل محسن ان کے بیوی بچوں کے ہمراہ آئی ڈی پی ایل گیارویں کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے اور رات تقریباً گیارہ بجے مکان پہونچے اس وقت مکان میں ان کے والد تنہا تھے جو دروازہ نہیں کھول رہے تھے ۔ محسن نے کافی دیر تک دروازہ کھٹکھٹایا اور آواز لگائی لیکن جواب نہ آنے کی صورت میں اس شخص نے دروازہ توڑ کر مکان میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ان کے والد نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ جس نے فوری ٹپہ چبوترا پولیس میں شکایت درج کردی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔