مختصر خبریں

   

الہ آباد: اترپردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ نے گائے کے تحفظ کو ہندوؤں کا بنیادی حق قرار دینے کی بات کہی ہے۔ گاؤکشی کے ملزم جاوید کو ضمانت سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ گائے کو قومی جانور قرار دے دینا چاہئے کیونکہ جب کسی ملک کے کلچر اور اس کے عقیدہ کو ٹھیس پہنچے تو ملک کمزور ہوجاتا ہے۔
٭ نئی دہلی : افغانستان میں موجود ہندوستانیوں میں سے 25 افراد آئی ایس کیساتھ مبینہ روابط پر این آئی اے کو مطلوب ہیں۔ تاہم، ان میں سے بعض شاید مرچکے ہیں۔
٭ دبئی : سلطنت عمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لے چکے افراد کو ہی ملک میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ سلطنت نے واضح کیا کہ یہ پابندی تمام بیرونی شہریوں پر لاگو ہوگی۔