مختصر خبریں

   

٭٭ پاکستان میں ہندو لڑکیوں کے اغواء پر احتجاج کرتے ہوئے ہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کو طلب کیا گیا اور ان واقعات پر احتجاج درج کروایا گیا۔
٭٭ کیرالا میں سی اے اے قبول نہ کرنے پر ٹیچر نے طالبات کو پاکستان جانے کیلئے کہا۔
٭٭ امیزان کی جانب سے ہندوستان میں 10 لاکھ ملازمتوں کا وعدہ ۔ ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ۔
٭٭ ترکی میں 3 سال بعد وکی پیڈیا پر سے پابندی برخواست کردی گئی ۔ ترکی کی عدالت نے وکی پیڈیا پر پابندی کو اظہار خیال کی آزادی کے مغائر قرار دیا تھا ۔