مختصر مگر اہم خبریں

   

ٹورنٹو ۔ /9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نئے صدر کناڈا آئندہ چند دنوں میں نامزد کردیئے جائیں گے ۔ فی الحال قومی قائدین کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور اہم اجلاس سے قبل برسرعام نام کا اعلان متوقع ہے ۔
نئی دہلی : گویند اچاریہ ایودھیا اراضی تنازعہ مقدمہ کی سماعت کا مکمل آڈیو ریکارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ آر ایس ایس کے نظریہ ساز سمجھے جاتے ہیں ۔
نئی دہلی : سیاسی قائدین کی رہائی کیلئے کانگریس کا مطالبہ
بیجنگ : چین کا ہندوستان اور پاکستان سے عوامی تنازعات کی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی کیلئے تبادلہ خیال : شاہ محمود قریشی ۔
دہشت گردی کیلئے مالیہ فراہم کرنے کے حافظ سعید پر الزامات کے تحت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مقدمہ
کرناٹک میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثہ کو فی خاندان 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا چیف منسٹر کا اعلان ۔
نئی دہلی : کل ہند کانگریس کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ چند دن میں کانگریس کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا اور نئے صدر کے نام کا برسرعام اعلان کردیا جائے گا ۔
کولکتہ : چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے جمعہ کے دن ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ وہ برقی رائے دہی مشینوں کا استعمال بند کررہے اور بیالٹ پیپر نظام کا رائے دہی کیلئے احیاء کررہے ہیں ۔ جیسا کہ سابق میں سپریم کورٹ نے اس کی منظوری دی تھی ۔