مختلف وجوہات پر دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی گھر چھوڑکر چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات جواہر نگر اور چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ وکاس سنگھ جو پیشہ سے تاجر تھا جواہر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 4 دن قبل اس کی بیوی گھر چھوڑ کر مائیکے چلی گئی تھی ۔ بیوی کی اس حرکت سے یہ شخص شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 44 سالہ کرشنا جو پیشہ سے حجام تھا ۔ گولی پورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں کے سبب یہ شخص شدید مشکلات کا شکار ہوگیا اور اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔