مذہبی خبریں

   

کلام اقبال میں فلسفہ شہادت امام حسینؓ پر ڈاکٹر تقی عابدی کا توسیعی لکچر
حیدرآباد /4 ستمبر ( پریس نوٹ ) محفل اقبال شناسی کے زیر اہتمام محقق ، ادیب ، دانشور ، شاعر و نقاد ڈاکٹر سید تقی عابدی ( کنیڈا) کا توسیعی لکچر بعنوان ’’ کلام اقبالؒ میں فلسفہ شہادت امام حسینؓ 14 ستمبر کو شام 6.30 بجے اردو دہال حمایت نگر میں منعقد ہوگا ۔ کنوینر لکچرر ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد کے مطابق پروفیسر فاطمہ بیگم پروین صدارت کریں گی ۔ جبکہ پروفیسر ایس اے شکور ، صدر شعبہ اردو نظام کالج ، حیدرآباد مہمان اعزازی ہوں گے ۔ صدر استقبالیہ جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ کنوینر محفل اقبال شناسی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔

محفل نعت و منقبت
حیدرآباد /4 ستمبر ( راست ) بزم انوار نعت کندیکل گیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام ماہانہ محفل نعت و منقبت 7 محرم الحرام بعد نماز عشاء منعقد ہوگی ۔ جس کی نگرانی داعی محفل محمد احمد شاہ قادری بانی و صدر بزم کریں گے اور نظامت کے فرائض نوجوان نعت گو شاعر محمد عبدالقیوم الہامی علیم انجام دیں گے ۔
یوم اساتذہ کے موقع پر تقریری مقابلے جات و مشاعرہ
حیدرآباد /4 ستمبر (راست ) اردو گلبن حیدرآباد گورنمنٹ ڈگری کالج حسینی علم برائے خواتین کے اشتراک سے 5 ستمبر کو 1 تا 3 بجے دن یوم اساتذہ کے موقع پر سلیم مقصود کی صدارت میں پروگرام منعقد ہوگا ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر م ق سلیم ہوں گے ۔ اس پروگرام میں قلم کار رفیعہ نوشین استاد اور شاگرد کے موضوع پر مبنی اپنی کہانی دل سے پیش کریں گے ۔ کالج کی طالبات کیلئے برجستہ تقریری مقابلہ جات بھی منعقد ہوں گے ۔ تقریر کے عنوانات موقع پر دئے جائیں گے ۔ اردو کے ایک سینئیر اور ایک جونئیر استاد کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مومنٹو پیش کیا جائے گا ۔ بعد ازاں مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جس میں مدعو شعرائے کرام اپنا منتخب کلام پیش کریں گے ۔ جلسہ کی کارروائی ا طیب اعجاز چلائیں گے ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد /4 ستمبر ( فیاکس ) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سمتا کالونی میں اجتماعی مطالعہ قرآن و درس حدیث آج بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان انجینئیر محمد عبدالباسط منعقد ہوگا ۔ جناب محمد ہاشم علی خان تذکیر پیش کریں گے ۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد /4 ستمبر ( راست ) خانقاہ صوفیہ ابوالعلامیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 5 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بسرپرستی الحاج خواجہ صوفی ثناء محمد زبیر ابوالعلائی مقرر ہے ۔

اجتماع جماعت اسلامی
حیدرآباد /4 ستمبر ( راست ) اجتماع عام جماعت اسلامی ہند خلوت 7 ستمبر کو 9 بجے شب اسلامک سنٹر خلوت میں منعقد ہوگا ۔ حافظ محمد رشادالدین موجودہ حالات کے تناظر میں شہادت حسینؓ کا پیغام پر خطاب کریں گے ۔

جلسہ پیغام شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد /4 ستمبر ( پریس نوٹ ) تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام جلسہ بعنوان پیغام شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ برائے خواتین و طالبات 8 ستمبر مطابق 8 محرم الحرام بروز اتوار کو 10 تا 3 بجے دن مدرسہ بنات الحرم ( اندرون مکہ مسجد) زیر نگرانی محترمہ سید عقیلہ خاموشی ( نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ) مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ فضل النساء حمد باری تعالی ، محترمہ رحیم النساء نعت شریف اور محترمہ ممتاز جہاں منقبت پیش کریں گے ۔ مہمان خصوصی پرفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی ،محترمہ امتہ الغفور صادقہ سکریٹری بزم خواتین اور محترمہ انیس عائشہ صدر تنظیم نسواں تعمیر ملت ہوں گے ۔ اس جلسہ کو محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ، محترمہ نکہت کوثری رکن عاملہ تنظیم بنت حرم ، محترمہ فاطمہ خواجہ احمد اور محترمہ سیدہ زینت سلطانہ شریک معتمد مخاطب کریں گی ۔ نظامت کے فرائض اسری منظور انجام دیں گی ۔ خواتین و طالبات سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ اراکین تنظیم بنت حرم کے نذرانہ سلام پر جلسہ کا اختتام ہوگا ۔

کل ہند محفل نعت شریف
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر ( راست ) کل ہند محفل نعت شریف بضمن عرس شریف قطب الہند ، غوث دکن بانی اشاعت علوم شرعیہ و طریقہ برسرزمین دکن حضرت حافظ سیدنا میر شجاع الدین حسین قادری 5 ستمبر بروز جمعرات بوقت بعد مغرب مقرر ہے ۔ قبل ازیں بعد نماز فجر تا صبح 8 بجے بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی ہوگی اور بعد نماز مغرب کل ہند محفل نعت شریف و میلاد خوانی زیرنگرانی مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ و متولی و خطیب جامع مسجد شجاعیہ چارمینار مقرر ہے ۔ جس میں مدعو نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت شریف پیش کریں گے ۔ اس محفل میں بحیثیت مہمانان خصوصی حضرت سید شاہ شمیم الدین سرمست نبیرہ حضرت صوفی سرمست سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی شرکت کریں گے ۔
فاتحہ حضرت ابوالفداء
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر ( راست ) حضرت ابوالفداء ڈاکٹر محمد عبدالستار خاں نقشبندی قادری خلیفہ حضرت العلامہ محدث دکن کی ماہانہ فاتحہ 7 ستمبر بروز ہفتہ کو بعد نماز فجر آستانہ ابوالفداء واقع میسرم زیرنگرانی مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی مقرر ہے ۔ذکر و مراقبہ ختم خواجگان و قرآن خوانی کے بعد غلاف و چادرگل پیش کی جائے گی ۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر ( راست ) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کی اطلاع کے بموجب 5 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبرپیٹ میں زیرصدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا اس جلسہ کی کارروائی مفتی محمد یوسف خاں قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا محمد سعید خان کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر ٹھیک 1.30 بجے ہوگی ۔

اعراس حضرت فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر ( راست ) اعراس حضرت خواجہ فرید الدین مسعود گنج شکر و حضرت سید محمد شاہ صابر حسینی صابریؒ درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ نامپلی مقرر ہے ۔ 5 محرم بروز پنجشنبہ بعد نماز عصر صندہل مالی قصیدہ بردہ شریف بعد نماز مغرب فاتحہ خوانی ، زیارت بہشتی دروازہ شریف ، ختم خواجگان وسورخوانی ، 6 محرم زیارت دروازہ شریف برائے خواتین مراسم عرس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین انجام دینگے ۔
٭٭ مولانا عبیدالمصطفیٰ ڈاکٹر الشاہ محمد بشیر احمد قادری رضوی نوریؒ کا عرس شریف 5 ستمبر کو احاطہ درگاہ شریف حضرت سید احمد بادپا علیہ الرحمہ احمد نگر فرسٹ لانسرز میں مقرر ہے۔ بعد نماز ظہر قرآن خوانی 4 بجے دن، بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی و چادرگل و فاتحہ خوانی، بعد نماز عشاء تقسیم لنگر قادریہ رضویہ، بعدہ سالانہ حضرت عبیدالمصطفیٰ کانفرنس منعقد ہوگی جس کی سرپرستی مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین حسینی قادری شرفی شرفی چمن کریں گے۔ صدارت مولانا قاری محمد مبشراحمد رضوی القادری کریں گے جبکہ نگرانی جناب محمد منیراحمد قادری رضوی خلف ثانی کریں گے۔ مولانا سید شاہ نجیب الدین قادری شرفی، مولانا ذاکر حسین نوری فناء القادری، مولانا محمد خان بیابانی، مولانا فاروق عالم رضوی مخاطب کریں گے۔ ڈاکٹر سردار سلیم، جناب فیاض علی سکندر، ڈاکٹر معین افروز، جناب احمد باوزیر قادری مہمان شعراء ہوںگے۔ مولانا قاری محمد مفیض الدین قادری رضوی کی قرأت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوگا۔ جناب اسد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

احترام محرم :مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد۔4سپٹمبر(راست)مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح ہربار ہ مہینوں کے بعد دھرتی کا چکّر اپنے محور پر پھر سے گردش کا اعادہ کرتا ہے ٹھیک اسی طرح سنہ ہجری کا ماہ اول اپنی ساری تاریخی اہمیت کے ساتھ ایک ایسے ماہ تمام کی یاد دلاکر صف ماتم بچھانے کے لئے دعوتِ اہتمام دیتا ہے جس کی ایک ذرا سی چمک دمک نے مطلع صداقت پر فسق و فجور،ظلم و استبداداور عصیان و طغیان کی چھائی ہوئی گھٹا ٹوپ تاریکیوں کو کافور کر دیا تھا ۔ یہ تو ہر عالمِ فاضل مسلمان کو معلوم ہی ہے کہ حضورؐ نے اُمُّ المومنین حضرت سیّدہ خدیجۃ الْکُبریٰ ؓ کے سالِ انتقال کو “عَامُ الْحُزنْ”غم کا سال قرار دیا تو کیا اپنے جِگر گوشہ حُسینؓ کی شہادت کے مہینہ کو “شہرالْحُزنْ”قرارنہ دیتے ۔پس یہ بات اہلِ بیتؓ سے محبت رکھنے والوں کے لئے لازم ہوجاتی ہے کہ اِس ماہِ مُحّرم کا احترام کریں کیونکہ اِس ماہ کا حرفِ آغازبھی حضرت سیّدنا عمر ؓ کی شہادت سے ہے لہٰذا کم از کم پہلی تا ۱۰ محرم کوئی شادی وغیرہ کی تقریب نہ منائیں۔ بحوالہ حدیثِ صحیح طبرانی حضورؐ نے فرمایا تم اللہ کی خاطر مجھ سے محبت رکھو اور میری خاطر میرے اہلِ بیتؓ سے محبت رکھو! لہذا محبت کا تقاضہ حضورؐ کے غم میں شامل ہونے کایہی ہے کہ کم از کم دس محرم کے دن حضرت اِمام حُسینؓ کے لئے برائے ایصالِ ثواب قرآنِ مجید کی کچھ سُورتیں اور دو رکعت نفل نماز تحفتہً ادا کی جائے اور اُس دن کوئی خوشی کی محفل نہ سجائی جائے۔
جو تیرے غم کی بلندی کو سمجھتا ہے یہاں
اس کا ایمان بھی ہر طرح کامل ہے حسینؓ
مرکزی جلسہ ’’پیغام کربلا‘‘ مولانا شمیم الزماں قادری کی شرکت
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (راست) کل ہند بزم رحمت عالم کے زیراہتمام مرکزی جلسہ ’’پیغام کربلا‘‘ 9 ستمبر کو بعد نماز عشاء روبرو جامع مسجد زعل سیف سعید بندناکہ عیدی بازار منعقد ہوگا۔ صدارت جناب ایم اے مجیب صدر بزم کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد شمیم الزماں قادری (بنگال) شرکت کریں گے۔ مولانا سید شاہ محمود اسداللہ صدیقی مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ حافظ محمد مظفرحسین خان قادری، مفتی صلاح الدین نظامی اور مولانا وسیم احمد قادری کے خطابات ہوں گے۔ حافظ محمد احمد علی قادری کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ اسداللہ شریف نقشبندی، محمد صہیب الدین، حافظ سید آصف انواری اور محمد عبدالرزاق قادری نعت شریف پیش کریں گے۔ محمد مصطفی خان قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

دو دہوں بعد شیخ الاسلام حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی کی حیدرآباد آمد
6 روزہ علمی پروگرام، عوام کو استفادہ کرنے کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کی اپیل
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ (معتمد کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی) کے بموجب عالم اسلام کی قدآور، روحانی شخصیت جانشین حضور محدث اعظم ہندؒ شیخ الاسلام حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی نے اپنی دینی، علمی مصروفیات کے باوجود عوام حیدرآباد دکن کی طرف سے مسلسل اصرار پر تقریباً دو دہوں بعد 6 روزہ علمی پروگرام کیلئے حیدرآباد میں آمد کی توثیق کردی ہے۔ واضح رہیکہ حضرت شیخ الاسلام کا تقریباً 50 سال سے حیدرآباد دکن کی عوام کا روحانی اور علمی تعلق ہے اور حضرت گذشتہ ہر مرتبہ کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی حیدرآباد کی دعوت پر دورہ کیا تھا۔ حضرت کے علمی پروگرام کی تیاری بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ شیخ الاسلام ٹرسٹ کے زیراہتمام مذکورہ پروگرام میں 5,7,9 ستمبرکو 11 ساعت صبح تا دوپہر 2 بجے مینار گارڈن نیاپل میں خصوصی خطاب ہوگا۔ 6 ستمبر قبل نماز جمعہ جامع مسجد صوفی عیدگاہ بالمرائی سکندرآباد، 8 ستمبر اتوارکو صبح 9 تا ایک ساعت دن مکہ مسجد چارمینار اور 10 ستمبر منگل 11 ساعت دن جلسہ تذکرہ شہدائے کربلا حضرت سیدنا امام حسین جامع مسجد حکیم میر وزیرعلی فتح دروازہ چندو لال بارہ دری میں منعقد ہوگا۔ حضرت شیخ الاسلام کے علاوہ آپ کے جانشین حضرت سید محمد حمزہ اشرف اشرفی الجیلانی کا بھی خطاب ہوگا۔ علاوہ ازیں مقامی علمائے دین بھی شرکت و خطاب کریں گے۔ ارکان کل ہند مرکزی میلاد کمٹی جناب سید محمد شجاعت حسین قادری (سرپرست)، جناب خواجہ معین الدین اقبال قادری ملتانی (صدر)، جنا محمد رؤف میمن، جناب محمد عبدالرؤف سیٹھ، جناب محمد آدم اشرفی، ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی، جناب محمد فردوس افتخاری چشتی، جناب شیخ عبید بن عثمان العمودی، جناب محمد عمران احمد قادری، جناب ڈاکٹر برکت علی، جناب محمد مشتاق علی ایم جے، جناب محمد شرف اشرفی نے شرکت دینے کی اپیل کی ہے۔
شمس آباد میں ’’رن فار ون ، رن فار ڈائیور سٹی‘‘ تقریب کا انعقاد
شمس آباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں واقع نووٹل ہوٹل میں ’’رن فار ون، رن فار ڈائیور سٹی‘‘ Run For On Run For Diver Sity تقریب منائی گئی جس میں نووٹل ہوٹل جنرل منیجر روی کھبچندانی نے جھنڈی دکھاتے ہوئے مقابلے کا آغاز کیا۔ نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک بھر کے بڑے ہوٹلوں میں ہفتہ بھر کیلئے ہارئیسٹ تقریب منائی جارہی ہے۔ ہوٹل ملازمین محنت کے ذریعہ ہوٹل کی ترقی کیلئے کام کرتے ہیں خاص کر خواتین کیلئے رن فار ون مقابلے منعقدکئے گئے جس میں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے تمام ملازمین سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں ہمیں بھی ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔

حضور شیخ الاسلام سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی النورانی
عالمِ اسلام کی یگانۂ روز گار شخصیت

شیخ الاسلام حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی مدظلہ العالی کی ولادتِ باسعادت شبِ یکشنبہ مورخہ یکم ؍ رجب المرجب1357ھ کچھوچھ شریف جیسی روحانی، علمی اور تہذیبی ماحول میں ہوئی۔ آپ کا بچپن نہایت شائستہ، شگفتہ، سنجیدہ،شفافیت اور نفاست سے پُر تھا۔ ابتدائی تعلیم اپنے وطن مالوف کچھوچھ مقدسہ ہی میں مکتبِ جامعہ اشرفیہ میں ہوئی جہاں مولوی امام علی،حافظ درگاہی ،مولوی نبی حسن خان ‘والد بزرگوار حضور محدثِ اعظم ہند کے علاوہ اپنی مادرِ شفقیہ ولیہ کاملہ کی خصوصی توجہ اور ٹھوس تعلیم و تربیت نے آپ کے تعلیمی سفر کو معیار و اعتبار بخشنے میں مہمیز کاکام کیا۔کچھ عرصہ بعد آپ کے والد ِ بزرگوار حضور محدثِ اعظم نے آپ کو الجمامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ میں حضور حافظِ ملت جلالۃ العلم علامہ شاہ عبدالعزیز مراد آبادی کی نگرانی میں 10؍ شوال المکرم1371ھ میں دے دیا۔ اُس وقت حضور شیخ الاسلام کی عمر بابرکت چودہ سال تین ماہ دس دن تھی۔آپ کے اساتذہ کرام میں بانی اشرفیہ اور حضور محدثِ اعظم ہند کے علاوہ دیگر مقتدر علماء مثلاً صدرالصدور علامہ غلام جیلانی اعظمی،شمس العلماء مصنفِ قانونِ شریعت قاضی شمس الدین جون پوری،فضیلت العلم علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی، جامع معقولات حضرت علامہ حافظ عبدالرؤف‘ علامہ مظفر حسن ادیبی،اشرف العلماء حضرت سید حامد اشرف،رئیس القراء حضرت مولانا قاری یحییٰ اعظمی اور سعدی ٔ زماں حضرت مولانا سید شمس الحق اعظمی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ مبارک پور کے اس دس سالہ عرصہ میں تعلیم و تعلّم کے سوا آپ نے کسی بھی تحریک و تنظیم میں حصہ نہیں لیا۔ ہر سال اپنی جماعت میں نہایت باصلاحیت اور نمایاں کامیابی کے حقدار ثابت ہوئے۔اپنے اساتذہ کا حد درجہ احترام ملحوظ رکھتے کبھی بھی اور کسی بھی طرح کے محاذات قائم نہیں فرمائے اور نہ ہی گروپ بندی میں دلچسپی دکھائی۔صرف تحصیلِ علم ہی حضرت کا مقصد و منہج رہا ۔ نصابی کتب کے علاوہ معاون و ادبی کتب کا مطالعہ آپ کے مزاج کا حصہ رہا۔حصولِ تعلیم کا ایک سال ابھی باقی رہ گیا تھا کہ شفیق والد ِ بزرگوار کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔صبر و استقامت کے پیکر بنے شیخ الاسلام نے سلسلۂ تعلیم جاری رکھا اور امتیازی کامیابی حاصل فرمائی۔سندی تعلیم کی تکمیل کے بعد مخدوم الملت حضور محدثِ اعظم ہند کے عرسِ چہلم منعقدہ ماہِ شوال المکرم1381ھ مطابق مارچ1962ء کے موقع پر اکابر علماء و مشائخ کے اجتماعِ کثیر میں حضور شیخ الاسلام کو ان کے والد بزرگوار کا جانشین منتخب فرمایا۔جب کہ آپ کو بیعت و خلافت آپ کے حقیقی ماموں حضرت شیخ المشائخ علامہ سید شاہ محمد محتار اشرف اشرفی الجیلانی سرکارِ کلاں سے حاصل ہے۔بیعت و ارادت کی یہ روحانی رسم 26؍ شوال المکرم1381ھ میں انجام پذیر ہوئی۔سید العارفین اعلیٰ حضرت سید شاہ علی حسین اشرفی ہم شبیہ غوثِ اعظم علیہ الرحمہ کے بقول آپ کے مرشد ولیٔ کامل تھے۔حضرت منفرد وفقید المثال خطابت کے حوالے سے ہندوستان ہی نہیں بیرونِ ہند مثلاً لندن،یوروپ،امریکہ و ساوتھ افریقہ وغیرہ کے مختلف ممالک کا تبلیغی وروحانی دورہ فرمایا۔اس طرح عالم اسلام میں آپ کی شناخت اہلِ سنت وَجماعت کے ایک دانشور عالم، مفتی، مفسر، محدث، فقیہ، متکلم،محقق، روحانی پیشوا، مصنف اور شاعر کی حیثیت سے ہوچکی ہے۔چنانچہ پوری دُنیا میں آپ کے مریدین اور معتقدین کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں اور تقریباً ایک ہزار آپ کے ایسے خلفاء کرام ہیں جن میں سجادہ گان،علماء، صوفیا، اساتذہ،مفتیان، مناطرین،محققین ،عاملین سبھی شامل ہیں جو حضرت شیخ الاسلام سے اس روحانی وابستگی کو اپنی سعادت وَعزت سمجھتے ہیں۔ سچ ہے جس شخصیت کو آگے چل کر یگانۂ روز گار (Genious) اور عبقریت و آفاقیت شعار بننا ہوتا ہے اُس کی تعمیر و تشکیل میں ابتداء ہی سے مبداء فیاضی کا ایسا انتظام ہوتا ہے کہ حضورِاکرم ﷺ کی عنایاتِ کریمانہ اور بزرگانِ اسلام کی نظر مشفقانہ کا ایک تسلسل قائم ہوجاتا ہے پھر وہ دُنیا کی پوری گولائی پر معروف اور مقبول ِانام ہوتا جاتا ہے۔

حمیدیہ میں آج پانچویں محفل امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین ؓ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر ( پریس نوٹ ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء کے زیراہتمام ’’ حمیدیہ ‘‘ واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 12 محرم الحرام جاری سالانہ محافل امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ کے سلسلہ کی پانچویں محفل بروز پنجشنبہ 5 محرم الحرام 5 ستمبر صبح 8.30 بجے زیرنگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی کامل نظامیہ و معاون ڈائرکٹر آئی ہرک اور صاحبزادہ سید محمد علی موسی رضا حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت و سلام پیش کرینگے ۔

دین است حسین کانفرنس
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (راست) دین است حسین کانفرنس مجلس ابنائے اسلام یوتھ لیگ الائنس کے زیراہتمام اردو مسکن ہال روبرو چومحلہ پیالیس خلوت میں 7 محرم کو بعد مغرب زیرصدارت مولانا سید شاہ اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری مقرر ہے۔ مہمانان خصوصی مولانا سید احمد پاشاہ قادری، مولانا سید شاہ باقر حسینی مصطفی پاشاہ قادری، مولانا سیدآل رسول الموسوی حسینی پاشاہ قادری، مولانا سید علی حسینی قادری، مولانا محمد خان قادری حنبلی ارشد حبیبی ہوں گے۔ نظامت کے فرائض سید نعمت اللہ حسینی قادری انجام دیں گے۔ شعراء کرام و ثناء خواں مسرس یوسف خان اعجاز، شیخ اظہر رضوی، حافظ احسن علی احتشام، قاری تجمل احمد نقشبندی، محمد شفیع خان قادری، محمد وسیم رضوی، سید عبدالمنان، میر مجتبیٰ علی قادری، محمد سہیل قادری اور محمد سمیر قادری دیگر شعراء منقبت پیش کریں گے۔

فلسفہ شہادت پر مذاکرہ و طرحی مسالمہ
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (پریس نوٹ) قاری فیض صدیقی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب صادق کا جلسہ ادبی اجلاس و طرحی مسالمہ 7 ستمبر کو 7 بجے شام سہیل منشن سنتوش نگر کالونی مہدی پٹنم میں منعقد ہوگا۔ ادبی اجلاس کی صدارت مفتی ذاکر حسین نوری کریں گے۔ ’’فلسفہ شہادت‘‘ پر قاضی محمد سراج الدین رضوی، ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق، حاجی قاری انیس احمد اور جناب زاہد ہریانوی روشنی ڈالیں گے۔ مسرز اسلم فرشوری، ڈاکٹر مختاراحمد فردین، ڈاکٹر جہانگیر احساس ،محسن خان، ڈاکٹر عزیز سہیل مہمانان خصوصی ہوں گے۔ بعدازاں طرحی مسالمہ بطرح ’’اسلام کی بقاء پہ کٹا دونگا سر کو میں‘‘ قافیے (گھر۔ ڈر۔ ردیف سر کو میں ہوگی) طرحی مسالمہ میں مسرز ابراہیم علی حامی، ممتاز دانش، جواد شہپہر، زعیم زمرہ، اسلم فرشوری، ممتاز لکھنوی، باقر تحسین، شکیل حیدر کانپوری مہمانان اعزازی ہوں گے۔

این آر سی کی حقیقت اور
ہماری ذمہ داری پر خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (راست) مسجد عثمانیہ رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں 10 ستمبر یوم عاشورہ منگل کو بعد نماز ظہر موجودہ حالات کی مناسبت سے ایک جلسہ بعنوان ’’این آر سی کی حقیقت اور ہماری ذمہ داری‘‘ منعقد ہوگا جس کو ممتاز قانون داں جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ مخاطب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری غلام ربانی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا اور حافظ و قاری نظراحمد یوم عاشورہ پر مخاطب کریں گے۔ نماز ظہر ٹھیک 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔

محافل شہادت حسین ؓو اہلبیت

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر ( راست ) ایوان فاضل عاقل بمکان مولانا عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں 5 ستمبر بروز جمعرات 10.30 بجے شب دوسری محفل شہادت حسین و اہل بیت مقرر ہے ۔ نگرانی امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کریں ۔ اس جلسہ کو خلیفہ مولانا عاقل مولانا غوث محی الدین حسامی کا خطاب ہوگا ۔ نیز نگران جلسہ کا خصوصی کا خطاب ہوگا ۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم ہے ۔
٭ ڈاکٹر میر وجاہت علی معتمد مجلس انتظامی کی اطلاع کے بموجب احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی میں 5 ستمبر 11 بجے صبح تا دو پہر 2 بجے مرکزی جلسہ یاد حضرت سیدنا امام حسین ؓ مقرر ہے ۔ ختم قرآن پاک و محفل قصیدہ بردہ شریف بھی منعقد ہوگا ۔ جلسہ کو خطیب دکن شہزدہ حضور غوث اعظم مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید محمد حمید الدین حسینی رضوی شرفی قادری ( سجادہ نشین تاج العرفاء) مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی (مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ ) ، مولانا محمد عبد المعز الدین حسینی شرفی ، مولانا حافظ سید اسحاق پاشاہ قادری نقشبندی ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ( بانی و صدر انجمن سیف الاسلام ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری غلام محمد خان نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ معروف نعت خواں مولانا شفیع محمد خان ، قاری محمد اسد اللہ شریف ، حافظ مرزا مجتبی بیگ وغیرہ نعت و منقبت سنائیں گے ۔
٭ محمد عبدالرزاق شاہ قادری کی اطلاع کے بموجب آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن درگاہ حضرت حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری واقع شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں 5 محرم الحرام بروز جمعرات کو بعد نماز عشا جلسہ شہادت امام عالی مقام علیہ السلام منعقد ہوگا ۔ جس میں مولانا عرفان اللہ شاہ نوری قادری سیفی ، حضرت سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ مشائخ بالاپور اس جلسہ سے مخاطب کرینگے ۔ بعدازاں محفل ختم قادریہ منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کی نگرانی محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغاز انجام دینگے ۔ اس محفل کا اختتام سلام و فاتحہ عمل میں آئیگا ۔
٭ قاری محمد حسین نقشبندی زبیر معتمد کل ہند مجلس فیضان مصطفی کے بموجب مجلس فیضان مصطفی کے زیراہتمام دو یومیہ جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین و جمیع شہدا کربلا ؓ زیرنگرانی مولانا حافظ و قاری محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد و صدرنشین کل ہند مجلس فیضان مصطفی کریں گے ۔ اجلاس اول 6 محرم الحرام بروز جمعہ 12 بجے دن مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر لال ٹیکری میں مقرر ہے۔
٭ مفتی عبدالواسع احمد صوفی کی اطلاع کے بوجب کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیراہتمام پانچ روزہ جلسہ ہائے شہادت حضرت امام حسین ؓ مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری ( ترجمان کل ہند علماء بورڈ ) کی صدارت میں حسب 6 ستمبر بروز جمعہ جامع مسجد فاطمہ غلام حسین تاڑبن نزد خواجہ پہاڑی 7 ستمبر نماز عشاء بمقام شطاریہ مسکن روبرو مسجد یسین جنگ دبیرپورہ ، بعد مغرب کلیۃ البنین متصل سلیم میرج ہال مغلپورہ میں مقرر ہیں۔ ان جلسوں کو مولانا ڈاکٹر محمد مستان علی قادری ، مولانا مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا حافظ محمد رفعت اللہ خاں ، مولانا مفتی شیخ عبدالرحیم قادری ، قاضی عظمت اللہ جعفری ، مولانا حافظ عبیدالرحمن ، مولانا عبد الغفار نظامی ، مفتی حافظ و قاری محمد غوث عادل ، مولوی عابد علی ، حافظ اشفاق ، حافظ محمد عمران انواری ، ڈاکٹر سید یوسف الدین بغدادی ، حافظ سید مظہر انواری ، حافظ محمد شہباز قادری ، حافظ سید ریاض احمد اشرفی مخاطب کریں گے ۔
٭٭ مظہرملت اکیڈیمی زیراہتمام جلسہ یاد حسینؓ و منقبتی نعتیہ مشاعرہ 7 ستمبر کو 7 بجے شب بیت الملت سید علی گوڑہ نزد مسجد ممتاز منعقد ہوگا۔ نگرانی مولانا سید شاہ محمود رضوی القادری ارشد کریں گے اور صدارت قاضی محمد سراج الدین رضوی صدر اکیڈیمی کریں گے۔ مہمان خصوصی مولانا قاضی سید لطیف علی قادری ہوں گے۔ مولانا ضیاء عرفان قادری حسامی اور مولانا عارف قادری مخاطب کریں گے۔ بعدازاں منقبتی و نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی جناب اسلم فرشوری کریں گے۔ ڈاکٹر سردار سلیم، جلیل نظامی، نوید افروز، اسد ثنائی، یوسف روش، ڈاکٹر فریدالدین صادق، نورالدین امیر، زاہد ہریانوی، زعیم زمرہ، فریدسحر، انجم شافعی، شاہنواز ہاشمی اور سہیل عظیم کلام سنائیں گے۔ جلسہ کا آغاز قاری انیس احمد انیس کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ انیس احمد انیس اور محمد منیرالدین اطہر کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ جناب لائق حسین کی ترتیب شدہ کتاب یا حسینؓ یا حسینؓ کی رسم اجراء بدست قاضی محمد سراج الدین رضوی کریں گے۔
٭٭ کل ہند مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا رضوان اللہ علیھم اجمعین 5 محرم الحرام کو بعد نماز عشاء مسجد مصطفی سنجے گاندھی نگر ، نواب صاحب کنٹہ منعقد ہے۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت صدارت کریں گے ۔ قاری محمد رضوان کی قرات ہوگی ۔ جناب سید حسین قادری ، جناب سالم بن محمد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کریں گے ۔ مولانا سید عبدالواسع نقشبندی و چشتی ، مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری خطاب کریں گے ۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور فاتحہ و دعاء کے ساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں آئے گا ۔
٭٭تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام جلسہ بعنوان پیغام شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ برائے خواتین و طالبات 8 ستمبر مطابق 8 محرم الحرام بروز اتوار کو 10 تا 3 بجے دن مدرسہ بنات الحرم ( اندرون مکہ مسجد) زیر نگرانی محترمہ سید عقیلہ خاموشی ( نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ) مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ فضل النساء حمد باری تعالی ، محترمہ رحیم النساء نعت شریف اور محترمہ ممتاز جہاں منقبت پیش کریں گے ۔ مہمان خصوصی پرفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی ،محترمہ امتہ الغفور صادقہ سکریٹری بزم خواتین اور محترمہ انیس عائشہ صدر تنظیم نسواں تعمیر ملت ہوں گے ۔ اس جلسہ کو محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ، محترمہ نکہت کوثری رکن عاملہ تنظیم بنت حرم ، محترمہ فاطمہ خواجہ احمد اور محترمہ سیدہ زینت سلطانہ شریک معتمد مخاطب کریں گی ۔ نظامت کے فرائض اسری منظور انجام دیں گی ۔ خواتین و طالبات سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ اراکین تنظیم بنت حرم کے نذرانہ سلام پر جلسہ کا اختتام ہوگا ۔

مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (راست) مولانا ڈاکٹر سید نثارحسین حیدر آقا 5 محرم کو 10 بجے شب منڈی میرعالم اور 10:30 بجے شب آستانہ عون و محمد سادات نگر میں مجالس عزاء سے بیان کریں گے۔
00 مولانا جعفر حسین خلجی 5 محرم کوبعد مغرب عطائے ہادی نورخاں بازار، 9 بجے شب گلشن اقبال، 8:30 بجے شام عاشورخانہ نرجس خاتون کھوجہ کامپلکس منڈی میرعالم، 10 بجے شب بمکان میر نثار علی سعادت نگر یاقوت پورہ قبل ازیں 4 بجے شام بمکان مولانا مرزا جعفر حسین خلجی نہرونگر رین بازار چمن اور 5 بجے شام چاند صاحب کا الاوہ دبیرپورہ میں مجالس عزاء سے بیان کریں گے۔
00 عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں 5 محرم کو 1:35 بجے مجلس عزاء سے میر ہادی علی بیان کریں گے۔
00 مریم ولا پرانی حویلی میں 5 محرم کو 7 بجے شام مولانا سید علی آقا باقری مجلس عزاء سے بیان کریں گے۔
00 عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں 5 محرم کو بعد مغربین مولانا سید تفضل رضوی دہلوی مجلس عزاء سے بیان کریں گے۔ قبل ازیں مسرس میر ضامن علی رضوی، حیدر رضا حسین اور جعفر علی سلام اور مرثیہ پیش کریں گے۔