مذہبی خبریں

   

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری 10 اکٹوبر مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ، شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

محفل سماع
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سلطان الواعظین حضرت علامہ صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی راز ؒ واعظ سرکاری عالی مسجد چوک کی مجلس فاتحہ 10 اکٹوبر کو درگاہ شریف احاطہ صوفی منزل مصری گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر مجلس ختم قرآن مجید، بعد مغرب مجلس ختم خواجگان ، بعد عشاء محفل سماع زیر نگرانی مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادری پاشاہ مقرر ہے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بروز جمعرات خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق ؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید منعقد ہوگا ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 10 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔
بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں اس محفل سے مولانا حافظ محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 10 اکٹوبر جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی متولی مقرر ہے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 10 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ مقرر ہے ۔ مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔