مذہبی خبریں

   

اعراس شریف حضرت سید معین الدین قادری بغدادیؒ و حضرت سید جمال الدین قادری بغدادیؒ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت سید معین الدین قادری بغدادیؒ و حضرت سید جمال الدین قادری بغدادیؒ کا سالانہ عرس شریف 22 نومبر 24 ربیع الاول مقرر ہے ۔ تقاریب عرس کا آغاز حسب عملدر آمد قدیم عمل میں آئے گا ۔ 22 نومبر کو بعد نماز مغرب صندل مالی درگاہ حضرت صوفی شاہ عبدالقادر رازؒ ، مصری گنج سے برآمد ہوگا جو آستانہ عالیہ جہاں نما پہنچے گا جہاں مراسم صندل سجادہ نشین محمد حفیظ اللہ شریف قادری و نائب سجادہ نشین محمد سمیع اللہ شریف قادری انجام دینگے ۔ محفل چراغاں 23 نومبر کو ہونگے ۔ مریدین ، معتقدین و محبان اولیائے کرام سے ان محافل پر نور میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔ 22 نومبر کو بعد ادائیگی مراسم صندل تناول طعام و تبرک اور محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 21 نومبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ اس جلسہ کی کارروائی مفتی محمد یوسف خاں قاسمی چلائیں گے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : محمد عبدالرزاق قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 21 نومبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت کے بعد مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف 21 نومبر بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقررہے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

سیرت طیبہ ، مقامات مقدسہ پر
آج نمائش کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : سیرت طیبہ مقامات مقدسہ کے زیر عنوان نمائش کا 21 نومبر کو 2 بجے دن ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ نامپلی حضرت سید شاہ محمد قبول پاشاہ قادری شطاری افتتاح کریں گے ۔ اس موقعہ پر ’حب رسول اکرم ؐ ‘ کے عنوان سے جناب میر کمال الدین علی خاں کا خطاب ہوگا ۔ طلبا وطالبات کے لیے نعتیہ مقابلے بھی ہوں گے اور انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی ۔ شرکت کے خواہاں اپنے نام آفس سکریٹری جناب یس ایم احمد علی خاں کے فون 9704507349 پر ایک بجے دن تک درج کراسکتے ہیں ۔ نمائش 30 نومبر تک 11 تا 4 بجے دن جاری رہے گی ۔۔

سیرت نبیؐ پر خطاب و
غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : بروز ہفتہ 3 بجے دن ایوان صابر نواب میر احمد علی خاں روڈ مغل پورہ میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ محفل کا آغاز قاری انیس احمد قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ سیرت نبیؐ پر مولانا محمد زعیم الدین حسامی خطاب کریں گے ۔ غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی شاعر شیخ اسمعیل صابر کریں گے ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سلیم عابدی ، جلال عارف ، صوفی سلطان شطاری ، ڈاکٹر ناقد رزاقی ، اسلم فرشوری اور ڈاکٹر نادر المسدوسی ہوں گے ۔ نظامت کے فرائض الحاج محمد اکبر خاں انجام دیں گے ۔ مسرس حامد رضوی ، یوسف روش ، شاہد عدیلی ، انجم شافعی ، فرید سحر ، تشکیل رزاقی ، باقر تحسین ، جہانگیر قیاس ، سہیل عظیم ، انیس احمد قادری ، محمد عبدالرزاق جنیدی ، سلطان بن سعید ، میر عظمت علی عظمت کلام سنائیں گے ۔۔

جشن عید میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : جشن میلاد النبیؐ زیر اہتمام منہاج القرآن 22 نومبر شام 7 بجے اردو مسکن خلوت میں مقرر ہے ۔ جشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سرپرستی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عظیم ترین تالیف النعمۃ العلیۃ علی اول الخلق و اخر الانبیاء کی رسم رونمائی عمل میں آئے گی ۔ صدارت مولانا حافظ سید شاہ علی الحسینی گلبرگہ شریف کریں گے ۔ اس پر مسرت موقع پر مولانا حبیب احمد الحسینی ڈائرکٹر منہاج القرآن انڈیا و بانی الھدایہ کا بعنوان ’حضور ﷺ تخلیق میں اول ، بعثت میں آخر ‘ خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسینی قادری ، مولانا سید احمد پاشاہ قادری ، مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ مولانا سید حسنین پاشاہ قادری خطبہ استقبالیہ دیں گے ۔ مولانا سید عارف محی الدین صابری ، محمد بلال صوفی و دیگر بھی مخاطب کریں گے ۔۔

اصلاحی مجلس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : حافظ عبدالحمید صدر مدرس کے بموجب مدرسہ سبیل الفلاح کے زیر اہتمام 21 نومبر جمعرات کو بعد نماز عشاء مسجد محی السنہ بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ ماہانہ اصلاحی مجلس مقرر ہے ۔ مولانا شاہ جمال الرحمن کا خطاب ہوگا۔ مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری صدارتی کلمات ارشاد کریں گے ۔ بعدہ ذکر اور دعا کا اہتمام ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 20نومبر ( راست ) حضرت سید شاہ سلیمان بحر العرفانؒ سید علی چبوترہ شاہ علی بنڈہ کا عرس شریف حسب درآمد قدیم بروز جمعہ 24ربیع الاول 22نومبر مقرر ہے ، بعد نماز جمعہ قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف ، بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک آستانہ عالیہ تا براہ شاہ علی بنڈہ چوراہا سے ہوتا ہوا واپس درگاہ شریف پہنچے گا ۔ صندل مالی کی رسم سجادہ نشین متولی انجام دیں گے ۔ 25 ربیع الاول بروز شنبہ بعد نماز مغرب محفل چراغاں مقرر ہوگی ۔ نگرانی موروثی متولیہ کریں گے ۔