مذہبی خبریں

   

حضور ﷺ کی ذات گرامی ساری انسانیت کے حق میں نعمت عظمیٰ
جامعتہ المومنات میں جلسہ عید میلاد النبیؐ و محفل نعت ، سرکردہ خواتین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں جلسہ عید میلاد النبیؐ و کل ہند محفل نعت شریف برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل نے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات گرامی ساری انسانیت کے حق میں نعمت عظمیٰ ہے ۔ حضور ﷺ کی حیات طیبہ کا ایک درخشاں تابناک پہلو توازن و اعتدال پسندی ہے ، اسلام اور رسول اکریم ﷺ نے عورت کے مقام و مرتبہ کو بلند فرمایا اور حقوق کو واضح کیا ۔ اہل عرب عورت کے وجود کو موجب ذلت و عار سمجھتے تھے ۔ حضور ﷺ نے فرمایا جس نے تین لڑکیوں کی پرورش کی اور ان کے ساتھ حسن سلوک کیا تو اس کے لیے جنت واجب ہے ۔ محترمہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حضور ﷺ کے کئی صفات کا ذکر فرمایا کہ وہی اول ہے وہی آخر ہے وہی ظاہر ہے وہی باطن ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظہ رمیصا افشین کی قرات ، مفتیہ تہمینہ نے کہا کہ حضورﷺ نے فرمایا میں اللہ کے نور سے ہوں اور ہر چیز میرے نور سے ہے ۔ مفتیہ ناظمہ عزیز نے محبت رسول اللہ ﷺ کے موضوع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول ﷺ ہی ایمان کا جز ہے اور ادب مصطفی تقویٰ ہے ۔ مفتیہ سیدہ عشرت بیگم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی عائلی زندگی نہایت ہی قابل رشک ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ اور آج تک نہ ہی کوئی انگلی اٹھایا ہے اور نہ قیامت تک اٹھا سکتا ہے ۔ آپ ؐ نے تمام ازواج مطہرات کے ساتھ یکساں سلوک فرمایا ہے ۔ مفتیہ نسرین افتخار نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ کی افضلیت تمام انبیاء کرام سے اعلیٰ ہے ۔ مفتیہ حافظہ سیدہ عاتکہ طیبہ نے کہا کہ حضور ﷺ انسانوں کی ہدایت کے لیے اس دنیا میں بھیجے گئے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بشر بنا کر بھیجا ۔ مفتیہ سیدہ آمنہ بتول نے کہا کہ ساری مخلوق حضور ﷺ سے فیض پاتی ہے ۔ اختتام جلسہ آثار مبارک کی زیارت کروائی گئی دعا و سلام پر اختتام عمل میں لایا گیا ۔۔

محافل جشن فیضان غوث آعظمؓ
حیدرآباد /28 نومبر ( راست ) جامع مسجد درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ مغل پورہ میں 11 روزہ محافل جشن فیضان غوث اعظمؓ یکم تا 11 ربیع الثانی روزانہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ صدارت مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی قادری کریں گے ۔ مفتی شاہ محمد فصیح الدین نظامی قادری ، مولانا شاہ محمد خالد علی خان رضوی ، مولانا شاہ محمد منہاج رضوی القادری ، مولانا شاہ محمد تقی احمد نظامی رضوی القادری اور سید شاہ طالب حسینی رضوی المدنی کے بیانات ہوں گے ۔ قرات کلام حافظ و قاری شیخ معین الدین کی ہوگی جبکہ نظامت محمد منیرالدین شرفی حمیدی انجام دیں گے ۔ نعت قاری غلام احمد نیازی قاری میر انور علی رضوی ، قاری یادور علی جنید ، قاری ڈاکٹر اقبال شریف پیش کریں گے ۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : جامع مسجد جعفری صنعت نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ ہمت مردان ، مدد خدا ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا مدلل لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

نبی خانہ میں وعظ و زیارت آثار مبارکؐ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : نبی خانہ حضرت خیر المبین صدیقی پتھر گٹی روڈ میں مواعظ حضرت غوث اعظم دستگیر ؒ یکم تا 11 ربیع الثانی روزانہ صبح 11 تا 12 بجے دن مولوی معین الدین صدیقی منصور پاشاہ کے مواعظ ہوں گے ۔ 11 ربیع الثانی بعد وعظ بعد نماز عصر تک زیارت موئے مبارک ؐ اور قدم رسول ﷺ و غلاف کعبہ شریف کی زیارت کروائی جائے گی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : مسجد شمس النساء بیگم ، قریب برکت پورہ بس ڈپو میں ختم دلائل الخیرات 29 نومبر بعد نماز جمعہ 3 بجے دن مقرر ہے ۔ جس کی نگرانی مولانا سرفراز اللہ چشتی کریں گے ۔ مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی صدارت و فضائل دلائل الخیرات بیان کریں گے ۔۔

جلسہ استقبال ماہ غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : بزم غوث اعظم ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ استقبال ماہ غوث اعظم ؒ مسجد عباسیہ اہل سنت و الجماعت عثمان باغ کاماٹی پورہ میں 29 نومبر بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ صدارت جناب مرزا قدرت اللہ بیگ بابر صدر بزم غوث اعظم جب کہ نگرانی مولانا محمد محسن خلیلی قادری معتمد بزم کریں گے ۔ میزبان مقرر مولانا محمد عبدالرحمن صدیقی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : کل ہند جمعیتہ المشائخ کے زیر اہتمام 30 نومبر بعد عشاء 8 بجے شب اردو مسکن خلوت زیر نگرانی مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر جمعیتہ سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ بہ طرح ’ کوئی ثانی آپ کا ہے اور نہ سایہ آپ کا ‘ منعقد ہوگا ۔ جس میں مولانا سید شاہ محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ اور جناب جلال عارف مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ شہر واطراف کے مدعو شعراء کرام طرحی نعتیہ کلام سنائیں گے ۔۔

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ 12-30 بجے دن مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور 1-30 بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں ونیز بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر مسجد رضیہ حسین واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی میں شرف تخاطب حاصل کرینگے ۔۔

حمیدیہ میں محفل سیرت حضرت غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا آئی ہرک اور انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید سیف الدین قادری شرفی (حمیدیہ ) کے زیر اہتمام یکم تا 11 ربیع الثانی تک روزانہ صبح 8 بجے سے 10 بجے تک بمقام حمیدیہ شرفی چمن ، سبزی منڈی قدیم میں ’ محافل سیرت حضرت غوث اعظم دستگیرؒ ‘ بہ پابندی وقت منعقد ہوں گی ۔۔

بضمن عرس شریف کتاب اسرار
خصائص مصطفی کی رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : نور المشائخ حضرت سید نوری شاہ قبلہؒ کے عرس مبارک کے ضمن میں 30 نومبر کو بعد نماز عشاء خانقاہ نوریہ ( مقام اسرار ) نوری مسکن بنڈلہ گوڑہ میں آیات بینات ، احادیث خیر البریات اور اقوال جمیلات کے تناظر میںحضرت ممتاز المشائخ علامہ مولانا سید شاہ ناصر الدین جیلانی بہ اسرار اللہ شاہ نوری چشتی کی تصنیف لطیف جو دل کو روشن کرنے والی کتاب ، کتاب اسرار خصائص مصطفی کی رسم اجرائی ، مولانا محمد عظیم الدین ( صدر مفتی جامعہ نظامیہ ) ، مولانا مفتی محمد خلیل احمد ، مولانا سید محمد رضا الحق علیمی شاہ آمری قادری ، مولانا شاہ محمد عرفان اللہ شاہ نوری کے بدست ہائے مبارکہ عمل میں آئیگی ۔۔

مجالس فیضان غوث الاعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : الگیلانی عالمی سوسائٹی شاخ حلقہ یاقوت پورہ بمکان حضرت شیخ سالم باوزیر قادری چشتی روبرو مسجد ریتی چھاونی ناد علی بیگ خصوصی گیارہ مجالس فیضان غوث الاعظم ؒ یکم تا 11 ربیع الثانی 9 ساعت شب مقرر ہے ۔ جس میں قرات کلام پاک حمد و نعت و منقبتیں و ذکر جہری اور تسبیحات و مناجات شجرہ غوثیہ اور مولانا شیخ سالم باوزیر قادری چشتی کا خطاب ہوگا ۔۔

آج محفل نعت شہ کونین ؐ
حیدرآباد۔ 28 نومبر۔(راست) بزم ثنائے حبیب کے زیراہتمام زیرنگرانی حبیب محمد بن عبداﷲ العطاس یکم ربیع الثانی بروز جمعہ 9 تا 12بجے شب حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ المعروف حبیب فاروق العطاس کی رہائش گاہ واقع ایرہ کنٹہ قریب حبیب گارڈن فنکشن ہال ماہانہ محفل نعت و منقبت حضور غوث الاعظم دستگیر ؒ منعقد ہوگی جس میں شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنائیں گے۔ نظامت کے فرائض حبیب مصطفی بن حسن العیدروس انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد حسن قادری ملتانی ، حبیب علی بن حسن رفیع ، مرزا کریم بیگ شرکت کریں گے۔

گیارہ روزہ محافل فیضان حضور سیدنا غوث الاعظم ؒ و اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : گیارہ روزہ محافل فیضان حضور سیدنا غوث الاعظم ؒ و اصلاح معاشرہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مساجد میں یکم تا 11 ربیع الثانی زیر اہتمام فارغین مدرسہ باب العلم انوار محمدی مقرر ہے ۔ سرپرستی علامہ سید شاہ کاظم پاشاہ قادری اور قیادت مولانا سید شاہ اسحاق محی الدین قادری کریں گے ۔ علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔

جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ جشن میلاد النبیؐ و فیضان غوث اعظم ؒ 30 نومبر بعد نماز عشاء مسجد موسیٰ قادری ؒ عقب آگرہ والا سویٹ ہاوس متصل دفتر روزنامہ سیاست فرمان واڑی عابڈس میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگرانی کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد عرفان قادری ، مولانا محمد عبدالعزیز قادری ، مولوی سید شاکر علی نوری کے علاوہ مہمان خصوصی مولانا سید کلیم اللہ حسینی قادری بندہ نوازی کاشف پاشاہ کے خطابات ہوں گے ۔۔

مرکزی سالانہ جشن رحمتہ للعالمینؐ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید احسان علی عابدی کے بموجب مرکزی سالانہ جشن رحمتہ للعالمینؐ زیر اہتمام ادارہ مرکز روحانی زیر صدارت مولانا سید دلدار حسین عابدی 29 نومبر کو بعد نماز عشاء عاشور خانہ حضرت قائم امان نگر (بی ) تالاب کٹہ مقرر ہے ۔ جس میں مہمانان خصوصی مولانا سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا قبول پاشاہ حسینی القادری ، جناب سید احمد پاشاہ قادری ، جناب ایم اے رشید ( ایڈیشنل ایس پی وقار آباد ) ، مولانا محمد الیاس احمد شاہ حسینی القادری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، جناب میر ہادی علی ہوں گے ۔ جشن میں گلدستہ نعت شہ کونینؐ کی رسم اجراء عمل میں آئے گی ۔ نعت خواں حضرات نعت پیش کریں گے ۔ مدعو شعرائے کرام مصرعہ طرح : دنیا میں کام ہم کو نبیؐ آگہی سے ہے ۔ میں ناشر ولائے اہلبیت حضرت میر ابراہیم علی حامی ، غلام عسکری رشید ، مسرور عابدی ، ممتاز دانش ، احسن شکارپوری ، رضا موسوی ، میر تقی میر ، مولانا سید دلدار حسین عابدی ، مظہر عابدی ، تقی عابدی گلبرگوی ، روشن علی روشن ، اکبر علی مومن ، رضا علی رضا ، تراب علی ، علی جواد شہپر ، عباس رضوی ، عباس آفندی ، شرف الدین ارشد ، عبدالرشید ارشد ، میر عباس علی سلیم ، آواز عزا سید علی حسین رضوی علی جان ، سید مصطفی علی سید ، سید محسن کمال ، سید صادق حسین رضوی ، داؤد اظہر ، محمد عباس سلیم قادری ، شکیل عباس ، باسط علی رئیس ، رضا علی روحی ، مولانا مہدی علی ہادی ، سید ضامن علی عابدی ، عارف شجر ، وحید رضوی کلام پیش کریں گے ۔ جناب میر ہادی علی ، میر مظفر علی مجاہد خاں و تراب علی نظامت کریں گے ۔ سید حیدر علی عابدی ، سید احسان علی عابدی ، سید ذوالفقار علی عابدی ، سید قائم علی عابدی نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

جلسہ سیرت النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند چارمینار کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیؐ بعنوان ’سیرت کا پیغام انسانیت کے نام ‘ برائے خواتین اور طالبات زیر صدارت محترمہ ظہیر فاطمہ 30 نومبر اردو گھر مغل پورہ مقرر ہے ۔۔