مذہبی خبریں

   

جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : مسجد محمدی ساوتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں 6دسمبر جمعہ 12 بجے دن جلسہ فیضان غوث اعظمؒ مقرر ہے ۔ حافظ مظفر حسین خاں ، مفتی محمد مستان علی قادری اور حافظ محمد غوث عادل مخاطب کریں گے ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی جمعرات کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 5 دسمبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 5 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی محمد عرفان قاسمی چلائیں گے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

احوال حضرت غوث اعظم ؒ کی کتاب کی اشاعت
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : یوسف شرف الدین ادبی و مذہبی ٹرسٹ کی جانب سے حضرت غوث اعظم ؒ کے احوال پر ایک مختصر و مفید کتاب کی اشاعت عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9885974828 پر ربط کریں ۔۔

جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام 5 دسمبر کو بعد نماز عشاء ایوان قادریہ نزد مسجد عمر فاروق ؓ نواب صاحب کنٹہ میں جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ مقرر ہے ۔ صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا شیخ قادر محی الدین قادری ، مولانا شیخ درویش محی الدین خالد قادری مخاطب کریں گے ۔۔

تاجدار بغداد کانفرنس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام تاجدار بغداد کانفرنس 5 دسمبر کو بعد نماز عشاء مسجد گل بانو نامپلی میں مقرر ہے ۔ مفتی محمد آصف بلال قادری اور مولانا محمد فاروق رضا قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سمتا کالونی میں درس قرآن اور درس حدیث بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان عبدالباسط سات گنبد روڈ منعقد ہوگا ۔ جناب محمد ہاشم علی خاں تذکیر پیش کرینگے ۔۔

کل ہند جمعیتہ المشائخ کا طرحی نعتیہ مشاعرہ
ڈاکٹر عقیل ہاشمی کو ایوارڈ کی پیشکشی ، سید جنید حسینی کے مجموعہ کلام ’ چراغ نعت ‘ کا رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کل ہند جمعیتہ المشائخ کی جانب سے خواجہ شوق ہال اردو مسکن میں چھٹواں سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ صدر جمعیتہ مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صوفی اعظم کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ مشاعرہ میں مہمانان خصوصی مولانا سید شاہ محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ ،جناب جلال عارف اور مہمان اعزازی ڈاکٹر عقیل ہاشمی و نیز ناظم مشاعرہ قاضی فاروق عارفی کے علاوہ شعراء کرام نے اپنا طرحی نعتیہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ شعراء کے علاوہ دیگر مشائخ عظام مولانا محمد بہاء الدین فاروق نقشبندی ، مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسینی قادری ، مولانا شاہ محمد فیض اللہ عبدالباری ، مولانا سید عبدالروف بغدادی ، مولانا سید شاہ افتخار محی الدین چشتی قادری ، مولانا محمد احمد اللہ شاہ چشتی قادری ، مولانا خواجہ محمد انوار اللہ صدیقی قادری قدیری ، مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی ، مولانا سید شاہ اشفاق الدین احمد چشتی ، مولانا سید شاہ محمد علی صوفی درویش قادری ، مولانا صوفی شاہ محمد احمد اللہ اقبال چشتی قادری اور مولانا سید قدیر شاہ نے شرکت کی ۔ جناب قاضی فاروق عارفی نے مشاعرہ کی کارروائی چلائی ۔ مشاعرہ کا آغاز مولانا حافظ سید شاہ سلطان علی صوفی مزمل پاشاہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جناب محمد نذر صوفیانی نے نعت شریف پیش کی ۔ مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری معتمد مشاعرہ نے خیر مقدمی کلمات میں کہا کل ہند جمعیتہ المشائخ ایک غیر سیاسی ، غیر تجارتی کوئی ایک سو سالہ قدیم تنظیم ہے ۔ جو مسلمانوں میں قرآن و سنت پر مشتمل تعلیمات کو عام کرنا اور عوام الناس میں دین حنیف کا شعور بیدار کرنے میں مشغول ہے ۔ طرحی کلام پر مشتمل ایک مجموعہ بنام ’ باغیچہ نعت ‘ کی اشاعت بھی عمل میں آئی ۔ دوران مشاعرہ ڈاکٹر عقیل ہاشمی کو نعت کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر پر وقار ’ حضرت حسن بن ثابتؓ ایوارڈ ‘ دیا گیا ۔ جناب سید جنید حسینی جنید کے نعتیہ کلام ’ چراغ نعت ‘ کی اجرائی بھی عمل میں آئی ۔ طرتحی نعتیہ کلام سنانے والوں میں فاروق شکیل ، کامل حیدرآبادی ، سید مصطفی سعید قادری ، سردار سلیم ، اکبر خاں ، قاضی فاروق عارفی ، سید سمیع اللہ ، جنید حسینی ، حافظ شمس الدین زماں ، ڈاکٹر سید مرتضی حیدر قادری ، فرید سحر ، سلطان بن سعید ، قاری انیس احمد ، یوسف روش ، سید مظفر علی اویس قادری ، بلال زبیر صوفی ، مولانا سید خلیل احمد شاکر قادری ، حافظ سید اکبر علی صوفی ، فرید خاں ، سہیل عظیم ، شبیر علی خاں ، تشکیل انور رزاقی ، سید جلیس اور ڈاکٹر عمر علی فاروقی قابل ذکر ہیں ۔ سلام خیر الانام و دعا کے بعد سید مصطفی سعید قادری کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔۔