مذہبی خبریں

   

بورہ بنڈہ میں آج عظمت اہلبیت و جشن غریب نواز کانفرنس
حیدرآباد ۔ /26 فبروری (راست) حضرت خواجہ غریب نوازؒ ویلفیر سوسائیٹی کے زیراہتمام جلسہ عظمت اہلبیت و جشن حضرت خواجہ غریب نوازؒ کانفرنس /27 فبروری کو بعد نماز عشاء جمعرات روبرو مسجد سائیٹ 3 بورا بنڈہ میں مقرر ہے ۔ مولانا سید میر محمد رضوان چشتی واحدی خانقاہ واحدیہ بلگرام شریف یو پی کی سرپرستی اور صدارت مولانا سید محمد امجد حسینی چشتی افضلی کریں گے ۔ مولانا محمد آصف رضا اشرفی (بہار) ، مولانا مفتی فیضان رضا جمالی قادری ’’یو پی ‘‘ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جبکہ مہمان شاعر برادران گروپ ساؤتھ آفریقہ جناب شبیر برکاتی اور مہمان خصوصی جناب بابا فصیح الدین ڈپٹی میئر شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر مدرسہ فیضان عائشہ البنات کے حفاظ کی مہمان علمائے کرام کے ہاتھوں دستاربندی و سند دی جائے گی ۔ حافظ محمد شوکت رضا کی قرأت کلام پاک اور مدرسہ کے حفاظ کی نعت شریف سے آغاز ہوگا ۔ حافظ محمد اکمل رضا نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری بروز جمعرات بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 27 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد نجم الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

ضروری …
مجلس بہ کوہ مولا
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : سید علی حسین طباطبائی سرگروہ جعفری کے بموجب 27 فروری 12 بجے شب کوہ مولا پر مجلس عزاء سے مولانا حیدر زیدی خطاب کریں گے ۔ روانگی 10 بجے شب میدان غدیر سے عمل میں آئے گی ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

دارالعلوم رحمانیہ میں آج مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا محمد ابرار الحسن قاسمی رحمانی کے مطابق 27 فروری جمعرات قبل ظہر مسجد دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ یاقوت پورہ میں مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کا خطاب ہوگا ۔۔

حمیدیہ میں آج دوسری محفل
حضرت خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفی ؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 6 رجب جاری سالانہ محافل حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کے سلسلہ کی دوسری محفل 2 رجب المرجب صبح 8-30 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریں گے ۔۔