مذہبی خبریں

   

اعراس شریف
حیدرآباد ۔18 مارچ ( راست ) عرس شریف حضرت سید شاہ محمد حسینی بندہ نوازی ( المعروف حسینی پاشاہ ؒ ) واقع روبرو درگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولیؒ شیخ پیٹ ٹولی چوکی 19مارچ بروز جمعرات بعد نماز مغرب غسل شریف و ختم قرآن شریف سے ہوگا ۔ 20مارچ کو صندل مبارک کا شانہ حسینی کونچہ سلطان علی شاہ ملک پیٹ قدیم سے 4بجے دن زیرنگرانی سجادنشین برآمد ہوگا ۔ رسم صندل مالی بعد نماز مغرب بدست حضرت سجاد نشین انجام دیں گے ۔ بعد نمازع شاء محفل سماع کا شانہ حسینی ملک پیٹ قدیم 21مارچ کو بعد نماز مغرب محفل چراغاں پیشکش چادر گل و فاتحہ خوانی بعد نماز عشاء محفل سماع پاشاہ ٹاورس متصل درگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولیؒ مقرر ہے ۔
٭٭ اعراس شریف حضرت خواجہ شاہ شجاع الحق حقانی چشتیؒ بدخشانی دادا پیر حضرت وطنؒ و حضرت گنج انوار خواجہ شیخ محمد انور علی شاہ چشتی القادری حقانی افتخاریؒ 19مارچ کو آغاز ہوگا ۔ بعد نماز عصر تا مغرب چشتی منزل خانقاہ حقانیہ انواریہ شاہ نگر مصری گنج میں تلاوت قرآن مجید بعد نماز عشاء جلوس صندل بارگاہ حضرت سید شاہ راجو قتال حسینیؒ سے برآمد ہوگا ۔ سجادہ نشین و متولی بارگاہ مراسم انجام دیں گے ۔ درگاہ شریف سے متصل چشتی منزل میںجلسہ فیضان اولیاء ، مجلس و عظ اور محفل سماع منعقد ہوگی ۔ قیادت مولانا سید شاہ انوارالعلم حسینی افتخاری و مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری نبیرہ و وارث سرکار وطنؒ اور مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔