مذہبی خبریں

   

مسلمان میتوں کا احترام کیا جائے ، نذر آتش کرنا حرام
کورونا سے مرنے والوں کی نماز جنازہ پڑھانے کا پیشکش : مولانا تنویر الدین خدانمائی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : کورونا وائرس کی وباء میں مرنے والے مسلمانوں کی میتوں کو مکمل احترام کے ساتھ دفن کیا جائے غسل ، نماز جنازہ سب ادا کی جائے ۔ اگر اسے شہید حکمی مانا جائے اس صورت میں بھی غسل دینا ضروری ہے ۔ ممبئی شہر سے ایک ایسی اطلاع آئی ہے کہ کورونا کے مرض سے مرنے والوں کی میتوں کو بلا لحاظ مذہب و ملت جلایا جائے گا چاہے وہ مسلمان ہوں انہیں دفن کرنے کی اجازت نہ ہوگی وغیرہ مبینہ طور پر اس بیان کو کمشنر پولیس ممبئی سے منسوب کیا گیا ہے ۔ اس بیان کے سچ ہونے یا نہ ہونے کی بحث سے ہٹ کر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد تنویر الدین خدانمائی ڈائرکٹر مدرسہ صوفیہ سابق صدر شعبہ فارسی عثمانیہ یونیورسٹی نے مختلف اطلاعات کے حوالے سے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کورونا سے مرنے والے پہلے شخص کی میت میں کوئی عزیز یا رشتہ دار نے شرکت نہیں کی بلکہ حکومت کے سرکاری طبی عملے نے اس کی تدفین انجام دی ۔ یہ انتہائی وحشت ناک خبر تھی ۔ مولانا خدانمائی نے مزید کہا کہ کورنٹائن عملے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور ان کے ساتھی حضرات و خواتین سبھی ایسے مریض کو دیکھتے ہی اس مسنون دعا کو پڑھ کر اطمینان سے اپنی طبی ڈیوٹی انجام دیں ۔ غسال حضرات اور نماز جنازہ پڑھانے والا دونوں بھی اس مرض میں مرنے والے کو دیکھ کر یہ دعا پڑھیں ۔ اس دعا کی برکت سے زندگی بھر اس مرض میں مبتلا نہ ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو اس بارے میںکوئی تردد یا بے یقینی کی کیفیت ہو تو ایسی کسی میت کے نماز جنازہ پڑھانے کے لیے سید محمد تنوید الدین خدانمائی اپنی خدمات پیش کرتا ہے ۔ آمد و رفت کے لیے مناسب سواری کا انتظام اور پولیس کو اس کی اطلاع دی جائے ۔ دعا یہ ہے : الحمدﷲ الذی عافانی مما ابتلاک بہ و فضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا ۔ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اگر ایسا مریض نظر آجائے تو یہ دعا ضرور پڑھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097756818 پر ربط کریں ۔۔

محفل نعت و منقبت ملتوی
حیدرآباد ۔ یکم اپریل ۔ ( راست) کورونا وائرس و لاک ڈاؤن کے پیش نظر بزم انوار نعت کے زیراہتمام 07 شعبان المعظم بروز جمعرات زیرنگرانی جناب محمد احمد شاہ قادری بانی و صدر بزم انوار نعت کے مکان نزد دردانہ ہوٹل متصل بہار فنکشن ہال چھاؤنی غلام مرتضی ، کندیکل گیٹ ماہانہ محفل نعت و منقبت ملتوی کردی گئی ہے ۔