مذہبی خبریں

   

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 11 جولائی بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری قوموں کا عروج اور زوال پر خطاب ہوگا ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ، محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقررہے ۔۔

محفل ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب ماہانہ محفل ختم قادریہ و ذکر جہری اندرون بارگاہ الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری 11 جولائی بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /10 جولائی (راست) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سمتا کالونی میں اجتماعی مطالعہ قرآن و درس حدیث بعد نماز فجر بمکان انجنیئر محمد عبدالباسط منعقد ہوگا ۔ جناب محمد ہاشم علی خان تذکیر پیش کریں گے ۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 11 جولائی کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد ندیم کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد تجمل حسین مخاطب کریں گے ۔۔

جشن دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ختم دلائل الخیرات کے جشن دلائل الخیرات 11 جولائی بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ؒ ، شکر گنج زیر نگرانی مفتی عظیم الدین مقرر ہے ۔ مولانا حافظ سید شاہ خلیل اللہ بشیر بخاری کا خطاب ہوگا ۔ خواہش مند حضرات و خواتین کو دلائل الخیرات پڑھنے کی اجازت و سند دی جائے گی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔