مذہبی خبریں

   

غریب اور مستحق لڑکیوں کی نکاح فیس نہ لینے قاضی سید شاہ غلام افضل بیابانی کی اپیل : انجمن قضاۃ تلنگانہ کا اجلاس عام
حیدرآباد :۔ انجمن قضاۃ ریاستی تلنگانہ کا اجلاس آج روضہ الصوفیا سکندرآباد منعقد ہوا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قاضی سید نور الاصفیاء صوفی قاضی سکندرآباد کو مشیر انجمن قضاۃ تلنگانہ مقرر کیا گیا ۔ صدر انجمن کے علاوہ عاملہ تشکیل دی گئی جس میں قاضی میر محمد قادر علی شریعت پناہ کو سرپرست انجمن قضاۃ تلنگانہ مقرر کیا گیا ۔ اور قاضی سید شاہ غلام افضل بیابانی قاضی ورنگل ، قاضی محمد اکرم اللہ ، قاضی نلگنڈہ و دیورکنڈہ ، قاصی محمد یوسف الدین حسین قاضی قلعہ محمد نگر ، قاضی ملک محمد طاہر ، قاضی کاماریڈی ، قاضی محمد معین الدین قاضی نظام آباد ( نائب صدور اور قاضی محمد افضل حسین ایڈوکیٹ قاضی سرکار یلاریڈی معتمد قاضی حبیب احمد العطاس قاضی میر بلدہ ، نائب معتمد قاضی محمد اسلم شریف قاضی لشکر فیروزی ، خازن قاضی احمد سنجش شاہ خاں قاضی یلگندل ، قاضی محمد عبدالسلام ، قاضی سرکار گلشن آباد میدک ، قاضی محمد عبدالواحد قاضی نرمل ، قاضی محمد عارف الدین فاروقی ، قاضی آر ایم کیر کو رکن عاملہ نامزد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں قاضی صاحبان کے مسائل پر غور و خوض کیا گیا اور نظام قضاۃ کو مستحکم کرنے کی قرار داد منظور کی گئی ۔ قاضی سید شاہ غلام افضل بیابانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت نکاح غریب اور مستحقین افراد کیلئے نہ صرف نکاح فیس وصول نہ کی جائے بلکہ غریب لڑکیوں کی شادی میں دامے درمے سخنے امداد بھی دی جائے ۔ انہوں نے انجمن قضاۃ کے کیلنڈر کی رسم اشاعت انجام دی ۔۔

آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی آج تقسیم ایوارڈ تقریب
حیدرآباد :۔ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی ، ٹی ایس و اے پی کے یونٹس کے زیر اہتمام اقلیتی و غیر اقلیتی اور کرسچن اقلیتی اداروں کے بجٹ خانگی اسکولس کے 131 اساتذہ اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات جیسے صحت ، محکمہ پولیس ، آشاورکرس اور سماجی جہدکاروں کو ’ نیشن بلڈرس ایوارڈس 2020 ‘ کی پیشکشی عمل میں آئے گی ۔ اساتذہ کی جانب سے غیر معمولی خدمات ، آن لائن کلاسیس کے علاوہ عالمی وبا کے چلتے ضرورت مندوں کی مدد کے سلسلے میں خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈس عطا کئے جائیں گے ۔ تقریب 24 دسمبر 2020 کو 10-30 بجے صبح اردو مسکن خلوت میں منعقد ہوگی ۔ پروفیسر انور خاں مہمان خصوصی ہوں گے اور جناب آصف پاشاہ سابق وزیر قانون و صدر سوسائٹی تقریب کی صدارت کریں گے ۔۔

مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد :۔ ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے دو روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 2 جنوری کو صبح 9 تا 3 بجے اردو گھر مغلپورہ اور 3 جنوری الشفاء حجامہ سنٹر ، عطا پور ، پلر نمبر 196 میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے فون 8297158387 پر ربط کریں ۔۔

طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد :۔ بضمن عرس شریف بارگاہ پتھر والے صاحب ؒ کل ہند اردو فارسی طرحی مشاعرہ 28 دسمبر کو بارگاہ حضرت پتھر والے ؒ روبرو پٹرول پمپ مستعد پورہ کاروان روڈ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ فارسی طرح نعت شریف ’ رنگ پریدہ رخ من شد گواہ من (راہ ۔ شاہ ) اردو نعتیہ طرح : بندگی خوب ہوئی آج مرے ناموں کی ( جلوں ۔ اپنوں ) اردو منقبتی طرح : وارث خیر الوریٰ ہیں شاہ عبداللہ پیر ( دعا ۔ سلسلہ ) نگرانی ڈاکٹر حضرت سید شاہ عبدالمھین القادری لاابالی الجیلانی کریں گے ۔ نظامت کے فرائض اطیب اعجاز قادری انجام دیں گے ۔۔