مذہبی خبریں

   

جامعتہ المومنات کا
سالانہ فقہی مذاکرہ برائے خواتین
حیدرآباد :۔ جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام سالانہ فقہی مذاکرہ برائے خواتین 16 جنوری کو 10 بجے دن جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ نظامت کے فرائض مفتیہ ناظمہ عزیز انجام دیں گیں ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتیہ سعیدہ فاطمہ ، حافظہ رقیہ کلثوم ، مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ شرکت کریں گے ۔ اس مذاکرہ میں حالات حاضرہ میں پیش آنے والے جدید و قدیم مسائل فقہی پر جامعتہ المومنات کے خاتون مفتیات مباحث میں حصہ لیں گی ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد : حضرت محبوب علی شاہ صاحب قبلہ ؒ کے مراسم عرس شریف و صندل مالی 29 جمال الاول 1442 ھ م 14 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء 8.30 بجے ایس آر ٹی کالونی‘ امام باڑہ‘ یاقوت پورہ میں عمل میں مقرر ہے ۔ حافظ محمد مکرم علی خاں ولد محمد احمد علی خاں مراسم عرس و صندل مالی انجام دیں گے۔