مذہبی خبریں

   

جشن ولادت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ
حیدرآباد : سید سراج الدین کے بموجب جامع مسجد جعفریہ صنعت نگر کے زیر اہتمام مسجد ہذا میں جلسہ ’’جشن ولادت سیدنا علی المرتضیٰؓ‘‘ 26 فروری کو بعد نماز مغرب مقرر ہے۔ صدارت مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی کریں گے ۔ نماز عشاء اختتام جلسہ پر 9.30 بجے ادا کی جا ئے گی ۔ مسجد میں جمعہ کی خطابت ڈاکٹر سراج الرحمن کریں گے ۔ اس جلسہ سے مولانا سید عبداللہ حسینی ، مولانا محمد محمود شریف، مولانا انوار احمد ، مولانا ولی اللہ شریف، مولانا جواد صدیقی، مولانا جعفر محی الدین ، مولانا مفتی حنیف قادری ، مولانا سید احمد غوری ، مولانا محمد اسماعیل خان مخاطب کریں گے۔
٭٭ جشن ولادت حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہ بمکان سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالا پور حضرت سید امام علی شاہ قادریؒ سنتوش نگر 13 رجب المرجب بعد نماز عشاء مقرر ہے۔ سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ فضائل و مناقب حضرت سیدنا علیؓ بیان کرینگے ۔ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ سلام و دعا کے ساتھ محفل کا اختتام عمل میں آئے گا۔
٭٭ جشن ولادت مولائے کائنات حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہ و رضی اللہ تعالیٰ و عرس شریف فتخار الصوفیہ الحاج سید شاہ اعظم علی صوفی قادری حسنی حسینی صوفی اعظم قطب دکنؒ 26 فروری کو درگاہ شریف حضرت صوفی اعظم واقع بیرون دریچہ بواہیر ، حسینی علم زیر سرپرستی مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری مقرر ہے۔ بعد نماز عصر ختم قرآن مجید ہوگی ۔ بعد نماز مغرب پیشکش چادر گل سلام و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ بعد نماز عشاء جلسہ جشن ولادت مولائے کائنات حضرت سیدنا علی و عظمت اولیاء منایا جائے گا جس میں مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری و مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری مخاطب کریں گے۔

مرکزی سیرۃ الزہرا کمیٹی کا آج سہرہ جلوس
حیدرآباد۔ جناب علی رضا صدر مرکزی سیرۃ کمیٹی کی جانب سے جشن بناکردہ حضرت ابوالحسن تبریزی کا جلوس سہرہ مبارک بارگاہ سکینہ جعفری گلی کوٹلہ عالیجاہ سے برآمد ہوکرکوہِ مولا علی پہنچے گا جہاں پر سیاسی جماعتوں کے قائدین سہرہ مبارک کا استقبال کریں گے۔ قبل ازیں جشن مولود کعبہ الحاج عباس علی رضوی سعید کی صدارت میں1:30 بجے دن منعقد ہوگا جس کو علماء و ذاکرین بالخصوص مولانا سید لقمان حسین موسوی مخاطب کریں گے۔ مدعو شعراء کرام بشمول ذاکر اہلبیت مولانا علی مرتضیٰ کلام سنائیں گے۔ جناب علی رضا نے عقیدتمندوں سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

دروس قرآن و حدیث
حیدرآباد :۔ مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہر ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ ہر پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔