مذہبی خبریں

   

چنچل گوڑہ گراونڈ پر تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس
مفتی سلمان ازہری ، علامہ محمد فروغ القادری ، علامہ سید عادل رضا کی شرکت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : محمد شاہد اقبال قادری صدر رحمت عالم کمیٹی و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس 20 نومبر بعد نماز عشاء چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر منعقد ہوگی ۔ قیادت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی ، سرپرستی مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری ، صدارت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی اور نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ مہمان مقررین کی حیثیت سے مفتی سلمان ازہری ( فاضل جامعہ ازہر ) ، علامہ محمد فروغ القادری ( انگلینڈ ) ، علامہ محمد احمد رضا منظری ( بریلی شریف ) ، علامہ سید عادل رضا قادری (مدھیہ پردیش ) نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت الحاج سعید نوری ( ممبئی ) ، شرکت کریں گے ۔ محمد احمد رضا نوری ( ممبئی ) ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ نظامت ے فرائض مولانا کفیل عنبر ( کلکتہ ) انجام دیں گے ۔ مقامی علماء کرام میں مولانا سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی ، مفتی سید ضیا الدین نقشبندی قادری ، مولانا محمد اقبال احمد رضوی ، مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی ، مولانا محمد عبدالنعیم قادری نائب صدر کمیٹی کے خطابات ہوں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی ، مولانا محمد اخلاق اشرفی ، حکیم ایم اے ساجد قادری ، الحاج محمد نعیم صوفی ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری شرکت کریں گے ۔ صدر استقبالیہ جناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ایڈوکیٹ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔۔

سنی مرکز میں آج جشن غوث الوریٰ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام 18 نومبر کو بعد نماز عشاء جشن غوث الوریٰ زیر صدارت مولانا محمد آصف بلال قادری مقرر ہے ۔ حافظ محمد احسیب الرحمن کی قرات ، سید عرفان قادری ، محمد عامر قادری ، محمد حسین قادری ، محمد تحسین قادری ، محمد عبدالقدیر و دیگر ثنا خواں نعت رسول ؐ و منقبت غوث اعظم ؒ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری اور مبلغین تحریک اسلامی کے خطابات ہوںگے ۔۔
جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ 18 نومبر کو بعد نماز عشاء روبرو مکان جناب محمد علی قیصر قادری چراغ علی نگر بہادر پورہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی چشتی ، جناب محمد مجیب قادری ، جناب محمد علی قیصر قادری ، جناب محمد عبدالمتین خاں قادری اور جناب سید علیم نقشبندی کے خطابات ہوں گے ۔ جناب سالم چشتی نظامت کریں گے ۔۔
٭٭ انتظامی کمیٹی مسجد ابراہیم جی پی آر اے کیمپس گچی باولی کے مطابق 19 نومبر کو فیضان شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظم ؒ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ قرات حافظ و قاری محمد موسی رضوی اور سید حسین ، سید نائب حسین ، سید غلام مصطفی ریحان ، سید ابراہیم امان ، محمد عادل معین الدین ، محمد احسان ، محمد انیس معین الدین نعت سنائیں گے ۔ مولانا شیخ محمد عبدالغفور قادری رحمت آبادی اور جناب نواز نوری خطاب کریں گے ۔ نماز عشاء 9-15 بجے ہوگی ۔۔

دارالقضاء امارت ملت اسلامیہ میں گھریلو معاملات کی یکسوئی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : دارالقضاء امارت ملت اسلامیہ پنجہ شاہ حیدرآباد مسلمانوں کے آپسی گھریلو معاملات ( جیسے میاں بیوی کے جھگڑے ، شوہر کا اپنی بیوی کو خرچ نہ دینا ، بیوی کے ساتھ گالی گلوج ، مار پیٹ کرنا ، بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا ، بیوی کو چھوڑ کر غائب و لاپتہ ہوجانا ، شوہر کا طلاق دے کر مکر جانا اسی طرح بیوی کا اپنے شوہر کی نافرمانی کرنا بغیر شرعی وجوہ کے بار بار میکہ چلی جانا ، شوہر کے حقوق ادا نہ کرنا وغیرہ ) کو صلح ، خلع ، طلاق اسی طرح بیوی کی وداعی وغیرہ کے ذریعہ شریعت کی روشنی میں حل کرتا ہے ۔ نیز وراثتی جھگڑوں اور حق حضانت معاملات کو بھی حل کرتا ہے ۔ دارالقضاء ہذا مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کی نگرانی میں چل رہا ہے اور دارالقضاء کے قاضی شریعت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ہے ۔ 2 بجے دن تا شام 5 بجے تک دارالقضاء سے رجوع ہوں ۔ 3 بجے دن سے شام 5 بجے تک فون نمبر 8897869307 رابطہ کریں ۔۔