مذہبی خبریں

   

جشن شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ ؒ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامعہ نظامیہ کے 150 سالہ جشن تاسیس اور 107 سالہ عرس امام اہل سنت شیخ الاسلام مولانا شاہ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمہ کے ضمن میں علماء نظامیہ آرگنائزیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام جشن شیخ الاسلام علیہ الرحمہ بعنوان ’ غوث اعظمؒ سے شیخ الاسلامؒ کی عقیدت ومحبت ‘ 16 دسمبر جمعرات کو بعد نماز مغرب جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مفتی سید شاہ عزیز اللہ قادری افتخاری کے علاوہ مولانا محمد شبیر احمد یعقوبی نظامی کے خطابات ہوں گے ۔۔
مقابلہ منقبت سیدۂ کائناتؓ
حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( راست) بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام مقابلہ منقبت سیدۂ کائنات فاطمۃ زہراؓ برائے کمسن طلباء و طالبات کا مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے کوئی فیس نہیں ہے ۔ مقابلہ میں شرکت کیلئے 10 سال سے زیادہ اور 15 سال سے کم عمر طلباء و طالبات کو شرکت کی اجازت رہے گی ۔منتخب طلباء و طالبات کی خدمت میں رقمی ایوارڈ اور توصیفی سند دی جائیگی ۔ مقابلہ میں شرکت کے لئے اپنا پورا نام ، پتہ اور عمر کا کوئی ایک صداقت نامہ برتھ سرٹیفکیٹ یا آدھار کارڈ کی زیراکس کے ساتھ دفتر بزم میلادالنبیؐ مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہید میں شام 5 تا 8 بجے شب داخل کیا جاسکتا ہے ۔ مقابلہ میں شرکت کی آخری تاریخ 22 ڈسمبر بروز چہارشنبہ 8 بجے شب تک رہے گی بعد میں آنے والی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ مقابلہ 26 ڈسمبر بروز اتوار 2 بجے دن مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9951464267 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد /15 ڈسمبر ( راست ) مولانا سید عباد بن ذئی القاسمی کی اطلاع کے بموجب 16 ڈسمبر جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم، آزاد نگر عنبرپیٹ میں زیر صدارت ، حافظ محمد غوث رشیدی ، جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کرینگے ۔

ہفتہ واری محفل حلقہ ذکر اللہ
٭٭ محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ 16 ڈسمبر جمعرات کو بعد نماز عشاء بمقام آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں مولانا حافظ محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعاء و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔

عرس شریف
حیدرآباد /15 ڈسمبر ( راست ) حضرت سید غلام حسین احمد علی شاہ المعروف مرزا سردار بیگ صاحب قبلہؒ کا عرس 16 تا 18 ڈسمبر منعقد ہوگا ۔ جمعرات 16 ڈسمبر کو محفل سماع ، برآمدی چادر صندل ، عطر گل 17 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب جشن چراغاں محفل سماع 18 ڈسمبر بعد نماز عصر تا مغرب تلاوت کلام مجید بعد عشاء محفل سماع و بعد زیارت آثار تربک و تناول تبرک ماحضر عمل میں آئے گا ۔
٭٭ چار روزہ تقاریب عرس حضرت سید غلام حسین ا حمد المعروف حضرت مرزا سردار بیگ صاحب قبلہ کا آغاز بمقام آغاپورہ میں عمل میں آیا ۔ صندل شریف 16 ڈسمبر جمعرات کو مقرر ہے ۔ جمعرات بعد نماز مغرب محفل سماع ہوگی ۔ دیر رات 11 بجے صندل مالی کی رسم انجام دی جائے گی ۔ 17 ڈسمبر جمعہ کو محفل چراغاں بعد نماز عشاء محفل سماع و چادر گل پیش کی جائے گی ۔ 18 ڈسمبر کو 10 بجے صبح تلاوت قرآن مجید قصیدہ بردہ شریف و محفل سماع مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر قبل نماز مغرب چادر گل پیش کی جائے گی ۔
ملک پیٹ میں مسجد نور کا افتتاح
حیدرآباد /15 ڈسمبر ( راست ) مسجد نور ( اہل سنت والجماعت ) کا افتتاح 16 ڈسمبر جمعرات کو بعد نماز عصر بمقام قریب مسجد محی الدین النساء اکبر ٹاور روڈ نیو ملک پیٹ حیدرآباد زیر صدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گا ۔ افتتاحی خطاب مولانا حافظ و قاری ڈاکٹر سید شاہ مرتضی علی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ وسجادہ نشین بارگاہ حضرت شاہ خاموشؒ ، جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ اور دیگر شرکت کریں گے ۔
ہفتہ واری محفل ختم دلائل الخیرات و ختم خواجگان نقشبندی
حیدرآباد /15 ڈسمبر ( حضرت ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی مجددی قادری علیہ الرحمہ کی قائم کردہ ہفتہ واری قدیم محفل ختم دلائل الخیرات و ختم خواجگان نقشبندیہ مجددیہ بروز جمعرات 16 ڈسمبر بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازئؒ شکر گنج حیدرآباد میں مقرر ہے ۔ مجلس کی نگرانی مولانا ابوذکاء سید شاہ شاہ خلیل اللہ بخاری نقشبندی کریں گے ۔