مذہبی خبریں

   

بزرگ شہریوں کے لیے مسابقہ قرات
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( راست ) : سکریٹری شرفیہ قرات اکیڈیمی قاری محمد ظہیر الدین کے بموجب 8 جنوری منشاوی ہال قدیم ملک پیٹ نزد اویسی پلے گراونڈ صبح 9 بجے شرفیہ قرات اکیڈیمی کی جانب سے بزرگ شہریوں کے لیے مسابقہ قرات مقرر ہے ۔ اس مسابقے میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے حضرات حصہ لے سکتے ہیں ۔ مساہمین کو آدھار کارڈ ساتھ لانا ہوگا ۔ مسابقہ قرات میں اول دوم سوم آنے والے قراء کرام کو اکیڈیمی کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات و اسناد میں سند اور انعام سے نوازا جائے گا اور ہر شریک مسابقہ کو ایک تحفہ دیا جائے گا ۔ خواہش مند واٹس ایپ نمبر 9393072196 پر اپنا نام رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 6 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا احمد ومیض ندوی مخاطب کرینگے ۔۔